BBC News, اردو - صفحۂ اول
لائیو, پاسدارانِ انقلاب کے بحری انٹیلی جنس کے سربراہ کی ہلاکت کی تصدیق، اسرائیل کا تہران کی سٹیل پیداوار کی 70 فیصد صلاحیت ختم کرنے کا دعویٰ
ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے اپنے بحری انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ کے سربراہ بہنام رضائی کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامن نیتن یاہو نے دعوی کیا ہے کہ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں ایران کی سٹیل پیداوار کی تقریباً 70 فیصد صلاحیت ختم ہو گئی ہے۔
اہم خبریں
بنوں کے پولیس تھانے پر خودکش حملے میں ہلاک ہونے والا خاندان: ’بارود سے بھری گاڑی اسی مقام پر لائی گئی جہاں 13 سال پہلے دھماکہ ہوا تھا‘
بنوں سے تقریبا 23 کلومیٹر دور کوہاٹ روڈ پر واقع ڈومیل پولیس تھانے کے قریب یہ دھماکہ رات 11 بجے کے لگ بھگ ہوا تھا جب علاقے میں تیز بارش ہو رہی تھی۔
ایران جنگ کے دوران پاکستان نے کئی سال پرانا ’راہداری نظام‘ کیوں ختم کر دیا؟
راہدری پر آمدورفت کی سہولت کے خاتمے سے متعلق نوٹیفیکیشنز کا اجرا ایسے موقع پر کیا گیا جب ایران کو امریکی و اسرائیلی حملوں کا سامنا ہے۔
’پرہیز گار مسلمان‘ کا روپ دھار کر 20 سال تک پولیس کو چکمہ دینے والا ’نریش ڈاکو‘ کیسے پکڑا گیا؟
ایک پڑوسی نے بتایا کہ ’سلطان نے داڑھی رکھ لی تھی اور نماز بھی پڑھتا تھا۔ شکل و صورت اور لباس سے وہ نہایت مذہبی اور پرہیزگار مسلمان دکھائی دیتا تھا۔‘
امریکی اڈوں کی موجودگی کے باوجود ایران کا رویہ عمان کے لیے ’نرم‘ کیوں ہے؟
اپنی سرزمین اور تنصیبات پر حملوں کے باوجود عمان کا موقف نہیں بدلا۔ اس نے انتہائی محتاط زبان میں حملوں کی مذمت کی اور ایران کا نام لینے یا الزام لگانے سے بھی گریز کیا۔
کیا دنیا تیسری عالمی جنگ کی طرف بڑھ رہی ہے؟
امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ کے پانچ ہفتے مکمل ہونے والے ہیں اور گزرتے وقت کے ساتھ اس تشویش میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے کہ کیا یہ تنازع پھیل کر عالمی جنگ کی شکل اختیار کر سکتا ہے؟ مگر ایک عالمی جنگ کیا ہوتی ہے اور کیا موجودہ ایران تنازع تیسری عالمی جنگ کی صورت اختیار کر سکتا ہے؟
دُودھ دوہتی یشودا اور کپ تھامے کرشنا: انڈین مصور کی ایک ارب 67 کروڑ انڈین روپے میں فروخت ہونے والی پینٹنگ میں خاص کیا ہے؟
یہ پینٹنگ ارب پتی تاجر سائرس پونا والا نے خریدی ہے، جو دنیا کے سب سے بڑے ویکسین تیار کرنے والے سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کے بانی اور منیجنگ ڈائریکٹر ہیں۔
پیٹرول 137.23، ڈیزل 184.49 روپے مزید مہنگا: حکومتی ٹیکس، لیوی اور کمپنیوں کا منافع کیسے صارف کے لیے قیمت بڑھاتے ہیں؟
وفاقی حکومت نے مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ اور عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کا جواز پیش کرتے ہوئے پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 458.41 روپے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 520.36 روپے ہو گئی ہے۔ پاکستان میں گذشتہ ایک ماہ میں پیٹرول کی قیمت میں مجموعی طور پر 77 فیصد جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 87 فیصد اضافہ ہو چکا ہے۔
ایران جنگ کے باعث انڈیا میں کنڈوم کی قلت اور قیمتیں بڑھنے کے خدشات کیوں زور پکڑ رہے ہیں؟
کنڈوم کی صنعت سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ اس کی تیاری کے لیے درکار امونیا اور سلیکون تیل سمیت کنڈوم کی تیاری میں استعمال ہونے والے دیگر اشیا کی ترسیل میں خلل کی وجہ سے کنڈوم کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
’بُلٹ پروف جیکٹ گینگ‘: اسلام آباد میں کاروباری شخصیت عامر اعوان کے قتل میں مبینہ طور پر ملوث گروہ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟
خیبر پختونخوا پولیس کے ایک افسر نے تصدیق کی کہ منصور خان گروہ پہلی مرتبہ سنہ 2019 میں اُس وقت نظروں میں آیا تھا جب شب قدر کے علاقے میں ایک تاجر کے گھر ڈکیتی کے دوران دو افراد قتل ہوئے۔
فیچر اور تجزیے
بی بی سی اردو اب واٹس ایپ پر
بی بی سی اردو کی خبروں اور فیچرز کو اپنے فون پر حاصل کریں اور سب سے پہلے جانیں پاکستان اور دنیا بھر سے ان کہانیوں کے بارے میں جو آپ کے لیے معنی رکھتی ہیں
مختصر ویڈیوز
خصوصی رپورٹس
جہاں نما
دیکھیے بی بی سی اردو کی ویب سائٹ پر پیر سے جمعہ رات آٹھ بجے
کیا آپ اپنا انٹرنیٹ ڈیٹا بچانا چاہتے ہیں؟
کم ڈیٹا استعمال کرنے کے لیے ہماری نئی ویب سائٹ استعمال کریں


































































