آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
BBC News, اردو - صفحۂ اول
لائیو, ایران کی 20 پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت خوش آئند اور قابل ستائش قدم: اسحاق ڈار
نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار کے مطابق یران کی حکومت نے پاکستانی پرچم کے تحت مزید 20 جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دینے پر اتفاق کیا ہے، جس کے بعد دو بحری جہاز روزانہ کی بنیاد پر آبنائے ہرمز عبور کریں گے۔ دوسری جانب پاکستان کے وزیرِاعظم شہباز شریف اور ایران کے صدر مسعود پزشکیان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں وزیرِاعظم شہباز شریف نے اُمید ظاہر کی کہ اجتماعی کوششوں سے کشیدگی کے خاتمے کی کوئی مؤثر راہ نکلے گی۔
اہم خبریں
’مجھے اچانک دبئی کا ویزا مل گیا‘: ایران جنگ کے باعث متحدہ عرب امارات میں ’مواقع سے فائدہ‘ اٹھاتے پاکستانیوں کی کہانیاں
ایران جنگ کے بعد خلیجی ممالک میں کشیدگی کے دوران دبئی کے ویزوں میں اچانک نرمی آئی، جس سے کئی پاکستانیوں کو طویل انتظار کے بعد وہاں جانے اور روزگار حاصل کرنے کا موقع ملا۔ خطرات کے باوجود پاکستانی دبئی میں ملازمت، کاروبار اور سستی ہوتی پراپرٹی میں سرمایہ کاری کے مواقع کو ایک سنہری موقع سمجھ کر فائدہ اٹھا رہے ہیں۔
نیویارک میں موجود وہ ’امریکی تجوری‘ جہاں دوسرے ممالک کا ٹنوں سونا محفوظ ہے
25 میٹر زیرِ زمین، نیویارک کی لبرٹی سٹریٹ پر، امریکہ کا فیڈرل ریزرو اپنے ہیڈکوارٹر کے تہہ خانے میں دنیا بھر کے مرکزی بینکوں، حکومتوں اور اداروں کی ملکیت کے پانچ لاکھ سے زیادہ سونے کی سلاخیں محفوظ رکھتا ہے۔
’چوری‘ کرنے پر باپ کی بیٹیوں کو چھت سے لٹکانے کی سزا، ایک بچی ہلاک، دوسری کی حالت تشویشناک
انڈیا کی ریاست مہاراشٹرا میں ایک شخص نے چوری کرنے کے شبے میں اپنی دو بیٹیوں کو رسی سے باندھ کر گھر میں الٹا لٹکا دیا۔
کیا واقعی تناؤ آپ کی جلد کو متاثر کر سکتا ہے؟
یہ بات طویل عرصے سے تسلیم کی جاتی رہی ہے کہ تناؤ ہماری جلد پر اثر انداز ہوتا ہے۔ لیکن پچھلے چند دہائیوں میں تحقیق نے دماغ اور جلد کے اس تعلق کو گہرائی سے سمجھا ہے، جس سے تناؤ اور جلد کی بیماریوں کے درمیان تعلق کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد مل سکتی ہے۔
نیویارک میں فلسطین کی حامی کارکن کے گھر پر بم پھینکنے کے الزام میں ایک شخص گرفتار
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ نیویارک میں مقیم فلسطینی حقوق کے لیے کام کرنے والی کارکن کے خلاف مبینہ طور پر ’پرتشدد حملے‘ کی منصوبہ بندی کے الزام میں ایک 26 سالہ شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔
محمد باقر ذوالقدر: علی لاریجانی کے جانشین اور ایران میں سخت گیر قدامت پسند کیمپ کے اہم رکن کون ہیں؟
محمد باقر ذوالقدر کو اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے علی لاریجانی کی جگہ ایران میں سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کا سیکرٹری مقرر کیا گیا۔ سخت گیر قدامت پسند تحریک کا حصہ سمجھے جانے والے پاسداران انقلاب کے اس سابق کمانڈر کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں۔
’مجھ سے اس معاملے پر تبصرے کی اُمید نہ رکھی جائے‘، حمزہ علی عباسی کا بہن کے خلاف منی لانڈرنگ کے مقدمے سے لاتعلقی کا اظہار
سنیچر کو سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں حمزہ علی عباسی کا کہنا تھا کہ ’اس معاملے کی کوریج کے دوران یہ تاثر دینے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ شاید میں بھی اس میں ملوث ہوں، حالانکہ ایسا کچھ نہیں ہے۔ میں کسی بھی ایجنسی کی کسی بھی تفتیش کا حصہ نہیں ہوں۔‘
’دیکھتے ہیں پہلے کون سی سیکشن کرتا ہے‘: لاہور کے سرکاری ہسپتال میں زچگی کی ویڈیو بنانے پر چار ڈاکٹر معطل
پاکستان کے صوبہ پنجاب کی حکومت نے ایک سرکاری ہسپتال کے گائنی آپریشن تھیٹر میں دو مریضوں کی سی سیکشن کی ویڈیو بنانے کے الزام میں چار ڈاکٹروں کو معطل کیا ہے۔
’یہ تو ابھی شروعات ہے‘: ایرانی ہیکر گروپ ’ہنڈالا‘ انڈین نژاد ایف بی آئی سربراہ کی ای میلز تک کیسے پہنچا؟
’ہنڈالا گروپ‘ کی جانب سے پٹیل کے ای میل اکاونٹ سے لی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں جس میں گروپ کے لوگو کو واٹر مارک کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔ کچھ تصاویر میں پٹیل نایاب گاڑی کے قریب کھڑے ہیں جبکہ ایک تصویر میں وہ ایک طیارے کے پاس کھڑے مسکرا رہے ہیں۔
فیچر اور تجزیے
بی بی سی اردو اب واٹس ایپ پر
بی بی سی اردو کی خبروں اور فیچرز کو اپنے فون پر حاصل کریں اور سب سے پہلے جانیں پاکستان اور دنیا بھر سے ان کہانیوں کے بارے میں جو آپ کے لیے معنی رکھتی ہیں
خصوصی رپورٹس
جہاں نما
دیکھیے بی بی سی اردو کی ویب سائٹ پر پیر سے جمعہ رات آٹھ بجے
کیا آپ اپنا انٹرنیٹ ڈیٹا بچانا چاہتے ہیں؟
کم ڈیٹا استعمال کرنے کے لیے ہماری نئی ویب سائٹ استعمال کریں