BBC News, اردو - صفحۂ اول
لائیو, ایران کی نئی قیادت سے مذاکرات جاری، معاہدہ نہ ہوا اور آبنائے ہرمز نہ کھلی تو بجلی گھر اور تیل کے کنویں تباہ کر دیں گے: ٹرمپ کی دھمکی
امریکی صدر نے دھمکی دی ہے کہ معاہدے میں تاخیر ہوئی اور آبنائے ہرمز نہ کھولی گئی تو ایران میں بجلی گھر، تیل کے کنویں اور پانی صاف کرنے والے مراکز تباہ کر دیے جائیں گے۔ دوسری جانب برطانوی وزیر اعظم کیئر سٹامر نے ایران میں زمینی کارروائی کے لیے برطانوی فوجی بھیجنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’یہ ہماری جنگ نہیں اور ہم اس میں نہیں الجھیں گے۔‘
اہم خبریں
’خوشی ہے ایران اور امریکہ نے اعتماد کا اظہار کیا‘: اسلام آباد میں چار وزرائے خارجہ کی ملاقات اور ٹرمپ کا بیان
مصر، ترکی اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کی آمد کے باعث اتوار کو پاکستان کا دارالحکومت سفارتی سرگرمیوں اور ملاقاتوں کا مرکز بنا رہا۔ مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے تناظر میں اسلام آباد میں ہونے والی ملاقاتوں کو اہمیت کا حامل سمجھا جا رہا ہے۔
’ایف آئی آر میں تاخیر، بددیانت چشم دید گواہ‘: دادُو میں تین افراد کے قتل میں نامزد تمام ملزمان بری
صوبہ سندھ کے ضلع دادو کی عدالت نے اُم رباب کے والد سمیت تین افراد کے قتل کیس میں نامزد حکمران جماعت پیپلز پارٹی کے دو اراکینِ سندھ اسمبلی سمیت آٹھ ملزموں کو باعزت بری کر دیا ہے۔
220 ڈالر کی ایک چیونٹی: کینیا میں منافع بخش کاروبار یا جنگلی حیات کی سمگلنگ کا نیا محاذ؟
انڈے دینے کے قابل ایک ملکہ دیو ہیکل افریقی ہارویسٹر چیونٹی ہی پوری کالونی بنانے کے قابل ہے اور یہ کئی دہائیوں تک زندہ رہ سکتی ہے۔ بلیک مارکیٹ میں ایک چیونٹی 220 ڈالر تک میں فروخت ہوتی ہے۔
’یہ خاموش اکثریت تک رسائی کی کوشش ہے‘: بلوچستان میں عید کے اجتماعات سے مسلح افراد کے خطاب کی ’وائرل ویڈیوز‘ کیا ظاہر کرتی ہیں؟
بعض ماہرین عید کے اجتماعات سے خطاب کو ایک منفرد نوعیت کی سرگرمی قرار دے رہے ہیں، تاہم عسکریت پسندوں کی عوامی مقامات اور بازاروں میں آمد اور کارروائیوں کا سلسلہ 2024 میں شروع ہوا تھا جو تاحال جاری ہے۔
سعودی فضائی اڈے پر دو ٹکڑوں میں بٹے امریکی طیارے کی تصویر کی حقیقت: کیا یہ ایرانی حملے کا نتیجہ ہے؟
سعودی عرب کے ایک فضائی اڈے کی بعض مصدقہ تصاویر میں امریکی فضائیہ کا ایک کمانڈ اینڈ کنٹرول طیارہ تباہ شدہ حالت میں دیکھا جا سکتا ہے۔
عالمی منڈی میں تیل کی بڑھتی قیمت، پاکستان حکومت کی مشکل اور اربوں کی سبسڈی: کیا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں مزید اضافہ ناگزیر ہے؟
پاکستان کے وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد کا کہنا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے آغاز کے بعد سے حکومت اب تک پیٹرولیم مصنوعات پر 125 ارب روپے کا ریلیف دے چکی ہے۔ تاہم اقتصادی ماہرین کے مطابق پاکستان جیسی معیشت کے لیے ان غیر معمولی حالات میں زیادہ عرصے تک عوام کو ریلیف دینا ممکن نہیں۔
گیند سے ’چھیڑ چھاڑ‘ پر پانچ رنز کی پنلٹی اور فخر زمان پر بال ٹیمپرنگ کا الزام: اتوار کی شب قذافی سٹیڈیم میں کیا ہوا؟
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کراچی کنگز کے خلاف میچ کے دوران گیند کے ساتھ ’چھیڑ چھاڑ‘ کرنے پر لاہور قلندرز کے فخر زمان پر ’لیول تھری‘ جرم کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
خارگ: ایرانی جزیرہ جس پر ’امریکی قبضے‘ کی خواہش کا اظہار ٹرمپ نے 40 سال قبل کیا تھا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فنانشل ٹائمز کو دیے انٹرویو میں کہا ہے کہ وہ ’ایران کا تیل لے سکتے ہیں‘ اور ملک میں تیل کے بڑے مرکز خارگ جزیرے پر قبضہ بھی کر سکتے ہیں۔ لیکن 40 سال قبل ٹرمپ نے اس جزیرے کا ذکر کیوں کیا تھا؟
کیا حالیہ دنوں میں پاکستان نے افغانستان کے کچھ علاقے پر قبضہ کر لیا ہے؟
پاکستان اور افغانستان کے درمیان پکتیکا کے مقام پر حال ہی میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا ہے جس سے یہ خیال پیدا ہوا ہے کہ پاکستان نے کم از کم 12 کلومیٹر افغان سر زمین پر باڑ لگا کر اسے اپنی حدود میں شامل کر لیا ہے۔
فیچر اور تجزیے
بی بی سی اردو اب واٹس ایپ پر
بی بی سی اردو کی خبروں اور فیچرز کو اپنے فون پر حاصل کریں اور سب سے پہلے جانیں پاکستان اور دنیا بھر سے ان کہانیوں کے بارے میں جو آپ کے لیے معنی رکھتی ہیں
مختصر ویڈیوز
خصوصی رپورٹس
جہاں نما
دیکھیے بی بی سی اردو کی ویب سائٹ پر پیر سے جمعہ رات آٹھ بجے
کیا آپ اپنا انٹرنیٹ ڈیٹا بچانا چاہتے ہیں؟
کم ڈیٹا استعمال کرنے کے لیے ہماری نئی ویب سائٹ استعمال کریں


































































