11 جولائی سے 17 جولائی تک دنیا بھر سے خبروں میں شامل ہونے والی چند حیرت انگیز تصاویر

،تصویر کا ذریعہMario Tama / Getty Images

،تصویر کا کیپشنکیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں جوئس نامی ایک ایک پالتو کتے کو ایک ویٹرنری موبائل سروس کے ذریعے دیکھ بھال کی جا رہی ہے۔ گذشتہ دو ماہ کے دوران 'دی پیٹس ان نیڈ پروجیکٹ' یعنی پالتو کتوں کی دیکھ بھال سے متعلق ایک منصوبے کے تحت پورے کیلیفورنیا میں بے گھر آبادیوں میں موبائل سروس کے ذریعے تقریباً 12 ہزار ایسے پالتو کتوں کو مفت ویٹرنری خدمات اور خوراک دی جا چکی ہے۔

،تصویر کا ذریعہYang Bo / Getty Images

،تصویر کا کیپشنچین کے صوبہ جیانگ کے ژن جیانگ ڈیم کے سیلاب کا پانی کے اخراج سے کیانڈاؤ جھیل پر مچھیرے اپنے شکار میں مصروف ہو گئے

،تصویر کا ذریعہDavid Mercado / Reuters

،تصویر کا کیپشنبولیویا میں ایک سیکس ورکر حفاظتی ماسک، فیس شیلڈ اور گلوز پہن کر تصویر بنوا رہی ہیں۔ یہ احتیاطی تدایبر بولیویا کی نائٹ ورکرز کی تنظیم نے جاری کی ہیں۔ لاطینی ملک بولیویا میں جسم فروشی قانونی ہے اور قحبہ خانے باقاعدہ لائسنس حاصل کرنے کے بعد اپنا کام شروع کرتے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہSam Yeh / AFP

،تصویر کا کیپشنتائیوان کے شہر تیچانگ میں ہان کوانگ فوجی مشقوں میں بکتر بند دھواں دار گرینیڈز پھینکنے کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ پانچ روزہ فوجی مشقوں کا بنیادی مقصد اس بات کا جائزہ لینا ہے کہ چین کی طرف سے کسی بھی فوجی حملے کا تائیوان کی فوج کیسے جواب دے گی۔

،تصویر کا ذریعہOli Scarff/Getty Images

،تصویر کا کیپشنلنکاشائر کے گِسبرن پارک اسٹیٹ میں سماجی فاصلے پر برطانیہ کا پہلا آؤٹ ڈور فیسٹیول کے مناظر ہیں۔ ڈی جے کریگ ہیریسن اپنے فن کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہRodrigo Garrido / Reuters

،تصویر کا کیپشنعوام کو اپنی مالی مشکلات کی صورت اپنی پینشن سے دس فیصد کی حاصل کرنے کی اجازت سے متعلق کانگریس کی طرف سے بل کی منظوری کے بعد چلی کی اپوزیشن خاتون رکن پامیلا جیلس جشن منا رہی ہیں۔ پامیلا کے مطابق اس قانون کے تحت غریب شہریوں کو بھوک سے بچائے گی۔

،تصویر کا ذریعہMoney Sharma / AFP

،تصویر کا کیپشنانڈیا کے دارالحکومت نیو دہلی کے کامن ویلتھ گیمز ولیج سپورٹس کمپلیکس کے ایک ہسپتال کے وارڈ میں ایک ڈاکٹر ایک نوجوان مریض کے ساتھ یوگا کر رہے ہیں۔ یہ جگہ عارضی طور پر کووڈ-19 کے مریضوں کی کیئر کے لیے مختص کی گئی ہے۔

،تصویر کا ذریعہIlan Rosenberg / Reuters

،تصویر کا کیپشناسرائیل کے شہر تل ابیب کے رابن سکوائر میں شہری کورونا وائرس وبا کے دنوں میں کمزور معاشی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ یہ تصویر ڈرون کیمرے کی مدد سے لی گئی ہے۔

،تصویر کا ذریعہPablo Sanhueza / Reuters

،تصویر کا کیپشندس دن کا سفید رنگ کا گینڈا اتاناسایو اپنی ماں ہانا کے ساتھ کھڑا ہے۔ یہ پہلا گینڈا ہے جو لاطینی ملک چلی کے شہر سنتیاگو کے بوئن چڑیا گھر میں پیدا ہوا ہے۔

ان تمام تصاویر کے حقوق محفوظ ہیں۔