آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
پیرس: ہوائی اڈے پر فوجی سے بندوق چھیننے والے شخص کو گولی مار دی گئی
فرانس میں حکام کا کہنا ہے کہ پیرس کے اورلی ہوائی اڈے پر ایک فوجی اہلکار سے بندوق چھیننے کی کوشش کرنے والے شخص کو گولی مار دی گئی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ زاید بن بلغاسم نامی اس شخص نے ایک خاتون فوجی کے سر پر بندوق تعنی اور اس کا کہنا تھا کہ وہ ’اللہ کے لیے جان دینا چاہتا‘ ہے۔
اس سے قبل سنیچر کو یہ 39 سالہ فرد پیرس میں فائرنگ کے ایک واقعے اور کار چوری میں ملوث تھا۔
زاید بن بلغاسم کو ماضی میں شدت پسندی کے حوالے سے رپورٹ کیا جا چکا ہے اور وہ سیکورٹی اداروں کی واچ لسٹ پر بھی تھا۔
پیرس میں پراسکوٹر فرینسز مولنز کا کہنا ہے کہ زاید بن بلغاسم ماضی میں ڈکیتیوں اور منشیات فروشی کے جرائم میں بھی ملوث رہا ہے۔
خیال کیا جا رہا ہے کہ جیل میں سزا کاٹنے کے دوران وہ اسلامی شدت پسندی کی طرف مائل ہوا۔
یاد رہے کہ یہ حملے ایک ایسے وقت ہوا ہے جب فرانس میں آئندہ ماہ صدارتی انتخابات ہونے والے ہیں اور ملک ایمرجنسی کی صورتحال میں ہے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
اورلی ہوائی اڈے پر تعینات فوجی آپریشن سنٹینل کا حصہ تھے جنھیں جنوری 2015 میں چارلی ہیبڈو حملوں اور نومبر 2015 میں پیرس حملوں کے بعد پولیس کی مدد کے لیے تعینات کیا گیا تھا۔
اس واقعے کے بعد ہوائی اڈے کے پیشتر حصوں کو خالی کروا لیا گیا تھا۔ گولیوں کی آواز سننے کے بعد جہازوں میں سوار مسافروں کو اترنے سے روک دیا گیا۔ اس کارروائی کے دوران تقریباً 3000 مسافر اور متعدد پروازیں متاثر ہوئیں۔ تاہم اطلاعات کے مطابق ٹرمینل کو کھول دیا گیا ہے اور معمول کی پروازیں بحال ہوگئی ہیں۔
یہ ہوائی اڈہ پیرس کا دوسرا بڑا ہوائی اڈہ ہے۔