BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Friday, 14 May, 2004, 17:28 GMT 22:28 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
دو مزید اسرائیلی فوجی ہلاک
 
غزہ میں تشدد کے تازہ ترین واقعات میں دو اور اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔

ان دو ہلاکتوں کے بعد غزہ میں اس ہفتے ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد تیرہ ہو گئی ہے۔

فلسطینیوں کے شدت پسند گروپ العقصٰی بریگیڈ نے دعوی کیا ہے کہ انہوں نے سڑک کے کنارے نصب کئے گئے ایک بم سے اسرائیلی فوج کی ایک گاڑی کو تباہ کر دیا ہے۔ یہ بارودی سرنگ رفاہ کے علاقے میں نصب کی گئی تھی۔

اسرائیلی فوج نے ان فوجیوں کے ہلاک ہونے کی خبر کی تصدیق نہیں کی ہے۔

اسرائیلی فوج سے ہونے والی ان جھڑپوں میں دو فلسطینی بھی ہلاک ہو گئے ہیں۔
یہ جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب اسرائیلی فوج نے بلڈوزروں کی مدد سے مصر کی سرحد کے قریب فلسطینیوں کے مکانوں کو مسمار کرنے کے لیے کارروائی شروع کی۔

اسرائیلی فوجی حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ مصر کی سرحد کے ساتھ بہت سے فلسطینوں کے مکانوں کو مسمار کر کے ’بفرزون ‘ کو وسیع کرنا کے منصوبہ پر عمل کر رہے ہیں۔

یروشلم سے بی بی سی کے نمائندے کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کو گزشتہ ایک ہفتے میں جتنا جانی نقصان ہوا ہے اتنا اس پچھلے دو برس میں نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ غزہ سے اسرائیلی فوج کے انخلاء کا مسئلہ اب ایک اہم سیاسی سوال بن گیا ہے۔

اسرائیلی ریڈیو کے مطابق فوج کو غزہ کی پٹی میں رفاہ میں واقع سینکڑوں گھروں کو مسمار کرنے کے اختیارات دے دیئے گئے ہیں۔

ریڈیو کے مطابق گھروں کی مسماری جنوبی غزہ اور مصر کے درمیان بفر زون کو وسیع کرنے کے منصوبے کا حصہ ہے۔

اسرائیلی ریڈیو کی رپورٹ کے مطابق ’نکل مکانی کرنے والے لوگوں کے لئے گھروں کی فراہمی کی ذمہ داری‘ اسرائیل پر ہو گی۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد