BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Sunday, 18 April, 2004, 07:27 GMT 12:27 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
رنتیسی کی تدفین، نئے رہنما کا اِنتخاب
 
۔
عبد العزیز رنتیسی کے جنازے میں ہزاروں افراد شرکت کر رہے ہیں۔

دریں اثناء ان کی ہلاکت کے بعد حماس نےاپنے نئے رہنما کا تقرر کر لیا ہے تاہم ان کا نام خفیہ رکھا گیا ہے۔

حماس کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ تنظیم کے نئے رہنما کا تقرر کر لیا گیا ہے لیکن ان کا نام ظاہر نہیں کیا گیا۔

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ نئے رہنما کی حفاظت کے پیش نظر ان کا نام خفیہ رکھا گیا ہے۔

دریں اثناء غزہ میں ہزاروں فلسطینی عبدالعزیر رنتیسی کو دفنانے کی تیاری کر رہے ہیں۔

حماس کے کارکنوں نے کہا ہے کہ ان کے رہنما کے قتل سے اسرائیل سے بدلے لینے کی آگ مزید بھڑکے گی۔

گزشتہ ماہ اسرائیل نے ایک حملے میں عبدالعزیر رنتیسی سے پہلے حماس کے عمر رسیدہ رہنما احمد یاسین کو ہلاک کر دیا تھا۔

 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد