BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Tuesday, 04 May, 2004, 00:04 GMT 05:04 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
عرفات کا محاصرہ ختم
 
اسرائیلی فوج نے غرب اردن کے شہر رملہ میں فلسطینی رہنما یاسر عرفات کے ہیڈکواٹر کا محاصرہ فوراً ختم کر دیا ہے۔

ادھر غزہ کی پٹی میں واقع خان یونس کے پناہ گزیں کیمپ میں فلسطینیوں کے ایک اجتماع پر اسرائیلی ہیلی کاپٹر نے ایک راکٹ فائر کیا۔ اسپتال کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حملے میں ایک فلسطینی ہلاک جبکہ بارہ زخمی ہوگئے ہیں۔

ایک فلسطینی افسر نبیل ابو روضینہ نے بیایا ہے کہ لگ بھگ پندرہ اسرائیلی جیپیوں نے عمارت میں داخلے کے تینوں راستوں کو بند کر دیا۔

دوسال سے یاسر عرفات کی نقل و حرکت اسی عمارت تک محدود ہے۔

اسرائیلی فوج نے کہا تھا کہ وہ رملہ میں معمول کی گرفتاریاں کرنے آئے ہیں اور ان کا عرفات کے احاطے میں داخل ہونے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

گزشتہ ماہ اسرائیلی وزیراعظم ایریئل شرون نے کہا تھا کہ انہوں نے تین سال پہلے یاسر عرفات کو گزند نہ پہنچانے کا جو وعدہ کیا تھا اب وہ خود کو اس کا پابند نہیں سمجھتے۔

تاہم بعد میں دوسرے اسرائیلی وزراء نے کہا کہ مسٹر عرفات کو نقصان پہنچانے کا اسرائیل کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد