روس کا یوکرین پر حملہ: تصاویر میں

روس کی فوج نے صدر پوتن کے حکم پر ہمسایہ ملک یوکرین کے خلاف کارروائی کی ہے۔ روسی افواج سرحد عبور کر کے یوکرینی علاقے میں داخل ہو گئی ہیں اور بڑے شہروں کے قریب عسکری تنصیبات کو نشانہ بنا رہی ہیں۔

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنخارخیو کے قریب واقع فوجی فضائی اڈے سے روسی حملے کے بعد سیاہ دھواں اٹھتا دیکھا گیا

،تصویر کا ذریعہState Border Guard Service of Ukraine / PA Media

،تصویر کا کیپشنیوکرین کے سٹیٹ بارڈر گارڈز کی جانب سے جاری کردہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں روسی فوج کو کریمیا سے یوکرین میں داخل ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔

،تصویر کا ذریعہAnadolu Agency via Getty Images

،تصویر کا کیپشنیوکرینی فائر فائٹر چوہوئیو میں ایک رہائشی عمارت پر فضائی حملے کے بعد لگنے والی آگ بجھانے کے لیے کوشاں

،تصویر کا ذریعہAnadolu Agency via Getty Images

،تصویر کا کیپشنفائر فائٹر تباہ شدہ عمارت کے ملبے سے زندہ بچ جانے والے افراد کو تلاش کرتے رہے

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنیوکرین کے جنوب مشرقی شہر میریوپل کے ہوائی اڈے کے قریب واقع عسکری تنصیبات سے حملے کے بعد دھواں اٹھ رہا ہے

،تصویر کا ذریعہEPA / Interior Ministry Press Service

،تصویر کا کیپشنیوکرین کی وزارتِ داخلہ کی پریس سروس کی جانب سے جاری کردہ تصویر کے مطابق کیئو میں ایک فوجی یونٹ کی عمارت میں دھماکے سے ہونے والی تباہی دیکھی جا سکتی ہے۔

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنکیئو میں پولیس اور سکیورٹی اہلکار سڑک پر گرنے والے ایک شیل کا معائنہ کر رہے ہیں

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنیوکرین کے دارالحکومت کیئو میں عوام بمباری کا نشانہ بننے والے مقام کے قریب جمع ہیں

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنکیئو کے ہوائی اڈے پر عوام کا ہجوم

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنیوکرینی فوج کا ہیلی کاپٹر دنیپرو نامی شہر کے باہر واقع پیٹرول پمپ کے اوپر محوِ پرواز ہے۔

تمام تصاویر کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔