دنیا بھر سے کرسمس کی تقریبات کی تصویری جھلکیاں

دنیا بھر میں لوگ کرسمس منا رہے ہیں جو کہ مسیحی مذہب کے سال کے مقدس ترین تہواروں میں سے ایک ہے۔ تاہم، لگاتار دوسرے سال، کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے گرجا گھروں کی تقریبات میں ہجوم کم رہا ہے۔ دنیا بھر سے تقریبات کی چند تصاویر پیشِ خدمت ہیں۔

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنکرسمس کے دن ایک رضاکار کراکس شہر میں وینزویلا کا روایتی کھانا بے گھر افراد کو پہنچا رہا ہے۔

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنصدر جو بائیڈن اور ان کی اہلیہ جِل بائیڈن اپنے پالتو کتے کے ساتھ فوجیوں کے لیے ایک خصوصی ورچوئل ایونٹ کے دوران تصویر کھنچوا رہے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنڈورسیٹ، برطانیہ میں سالانہ ویماؤتھ ہاربر کرسمس تقریب کے دوران کچھ بہادر تیراک ٹھنڈے پانی میں نہاتے ہوئے۔

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنکوسوو کے دارالحکومت پرسٹینا میں، رومن کیتھولک مدر ٹریسا کیتھیڈرل میں رات کے اجتماع میں بچوں کے کوئر نے گانے کا مظاہرہ کیا گیا۔

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنپاکستان کے شہر پشاور میں نوجوان مسیحی خواتین نے کرسمس سروس سے پہلے سیلفی لی

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنپوپ فرانسس نے سنیچر کو ویٹیکن سے اپنا روایتی خطاب کیا۔

،تصویر کا ذریعہNurPhoto via Getty Images

،تصویر کا کیپشنرنگ برنگی لائٹوں اور سجاوٹ کی وجہ سے تائی پے تائیوان میں نے یہ پل مقامی لوگوں اور سیاحوں میں بہت مقبول ہوا۔

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشننیروبی، کینیا میں ایک چرچ سروس میں راہباؤں نے دعا کی۔

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنترکی کے شہر استنبول میں عبادت گزاروں نے شمعیں روشن کیں۔

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنفلسطین کے شہر بیت لحم میں، جو بائبل کے مطابق حضرت عیسیٰ کی جائے پیدائش ہے، چرچ آف دی نیٹیویٹی میں آدھی رات کو ایک اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔

،تصویر کا ذریعہCorbis via Getty Images

،تصویر کا کیپشنکرسمس کے موقع پر، پوپ فرانسس نے ایک اجتماع کی قیادت کی جو کووڈ پابندیوں کی وجہ سے معمول سے پہلے منعقد کیا گیا

،تصویر کا ذریعہAFP via Getty Images

،تصویر کا کیپشنشمالی عراق میں خود مختار کرد علاقے کے دارالحکومت اربیل میں جشن کے دوران نوجوانوں نے انتظامیہ کی مدد کی

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشن‘سانٹا کلاز‘ جب تحائف کی بوری لے کر عراق کے جنوبی شہر بصرہ کے قریب پہنچا تو اس کا پرجوش استقبال کیا گیا۔

،تصویر کا ذریعہNurPhoto via Getty Images

،تصویر کا کیپشنسانتا کلاز کا یہ بہت بڑا ریت کا مجسمہ انڈیا کی مشرقی ریاست اوڈیشہ میں خلیج بنگال کے ساحل پر بنایا گیا۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنبرازیل میں، ‘ایلف، سانٹا کلاز اور مسز کلاز‘ کے روپ میں تیراکوں نے ریو ڈی جنیرو میں ایکواریو نامی پانی کے ایک انتہائی بڑے ٹینک سے لوگوں کا استقبال کیا۔

،تصویر کا ذریعہNurPhoto via Getty Images

،تصویر کا کیپشنادھر کرائسٹ چرچ، نیوزی لینڈ کے مضافات میں واقع اورانا وائلڈ لائف پارک میں ایک گینڈے نے کرسمس کی تحائف کا لطف اٹھایا

تمام تصاویر کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔