براعظم افریقہ سے رواں ہفتے کی چند تصاویر: دنیا کا تیسرا سب سے بڑا ہیرا، سکارف اور تیونس میں احتجاج

براعظم افریقہ بھر سے اس ہفتے ہونے والے واقعات کی جھلکیاں اور سب سے عمدہ تصاویر کا مجموعہ۔

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنآئیوری کوسٹ کے دارالحکومت عابد جان میں دو خواتین گرافیٹی سے بھرپور دیوار کے سامنے سے گزر رہی ہیں

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنمصر سے تعلق رکھنے والی پیراک ہینا ہیکل اور لیلیٰ سپین کے شہر بارسلونا میں ہونے والے پیراکی کے مقابلوں میں شرکت کرتے ہوئے

،تصویر کا ذریعہUSA Today Sports

،تصویر کا کیپشننائیجریا کی فٹبالر رشیدات عجیبادے اور پرتگال کی کیپر فٹبال حاصل کرنے کی جدوجہد کرتے ہوئے۔ دونوں ملکوں کے درمیان کھیلا گیا دوستانہ میچ تین تین گول سے برابر رہا

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنردا فوک گروپ کی رقاصہ قاہرہ کے اوپرا ہاؤس میں اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنمشرقی ایتھوپیا میں چند خواتین ہراری ثقافت کے روایتی لباس پہنے نو تعمیر شدہ مسکل چوک کی جانب جا رہی ہیں

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنتیونس میں حالیہ دنوں میں پولیس کی جانب سے ایک کمسن بچے پر کیے گئے تشدد کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد مظاہرین نے پولیس کے رویے کے خلاف احتجاج کیا

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنمصر کے خطابتا منوفیاہ خطے کے مشہور انگوروں کی فصل کو حاصل کیا جا رہا ہے، یہ انگور یورپی یونین کے ممالک میں برآمد کیے جائیں گے

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنبدھ کو بوٹسوانا میں دنیا کا تیسرا سب سے بڑا ہیرا دریافت ہوا

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنتقریباً دو ہزار قیراط وزنی ہیرا یکم جون کو ہیرے کی کان سے نکلا تھا جس کے بعد اسے ملک کے صدر موکگویتسی کو بھی دکھایا گیا

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنایک رضاکار گھانا میں ’گرین ڈے‘ سکیم کے تحت ملک میں پچاس لاکھ درخت لگانے کے منصوبے کے حوالے سے پودا کاشت کر رہا ہے

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشناور جہاں سے شروعات کی تھیں وہیں پر ختم کرتے ہیں، آئیوری کوسٹ میں سابق صدر لارنٹ گباگو کے حامی اُن کی متوقع وطن واپسی کے موقع پر ملک کا جھنڈا پہنے ہوئے جیت کا نشان بنا رہے ہیں

تمام تصاویر کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔