رمضان: کووڈ کے سائے میں مسلمان دوسری مرتبہ روزے رکھیں گے

دنیا کے مختلف ممالک میں ماہ رمضان کا آغاز ہوگیا ہے اور مسلمان جہاں کہیں بھی بستے ہیں اس مبارک مہینے کو عقیدت و احترام سے مناتے ہیں۔

ماہِ رمضان اسلامی کیلنڈر کا نواں مہینہ ہے اور روایات کے مطابق خدا نے اسی ماہ میں قرآن نازل فرمایا تھا۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشن13 اپریل کو واشنگٹن کے دیانت سینٹر آف امریکہ میں مسلمان رمضان کی پہلی تراویح پڑھ رہے ہیں

یہ دوسری مرتبہ ہے کہ مسلمان کورونا کی وبا کے دوران رمضان کے روزے رکھیں گے۔

،تصویر کا ذریعہShutterstock

،تصویر کا کیپشنانڈونیشیا

ماہ رمضان میں دنیا بھر کے مسلمان مسلسل 30 دن تک صبح صادق سے لے کر غروب آفتاب تک کھانے پینے سے پرہیز کریں گے۔

،تصویر کا ذریعہShutterstock

،تصویر کا کیپشنغزہ

روزے رکھنا ایک عبادت ہے جس کے ذریعے مسلمان خود کو خدا کے قریب محسوس کرتے ہیں اور اپنی روحانی صحت اور ذاتی ڈسپلن کو بہتر کرتے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشننجف، عراق

دنیا بھر سے یہ چند تصاویر رمضان اور پہلے روزے کی تیاری کے مختلف مناظر پیش کر رہی ہیں۔

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنپشاور

اسلامک قمری کیلینڈر میں رمضان نواں مہینہ ہے۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنواشنگٹن

رمضان مسلمانوں کے لیے مقدس ترین مہینوں میں سے ایک ہے اور روزرے رکھنا لازمی عبادات میں سے ایک ہے۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنواشنگٹن کے دیانت سینٹر میں ایک عبادت گزار تراویح کی نماز پڑھ رہے ہیں

اس مہینے میں مسلمان عبادت کرتے ہیں، خدا سے قربت حاصل کرتے ہیں اور صبر و رحم دلی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہAnadolu Agency

ایک ٹویٹ کے ذریعے اپنے پیغام میں متحدہ عرب امارات کے حکام نے لوگوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ شام میں تقریبات سے اجتناب کریں، رشتے داروں سے ملنے جلنے کا سلسلہ کم سے کم رکھیں اور افطاریوں کے تبادلوں سے بھی گریز کریں۔

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنانڈونیشیا کے علاقے مغربی جاوا کے ایک مدرسے کے کلاس روم میں مسلمان طالبِ علم نماز ادا کر رہے ہیں

بنگلہ دیش میں حکومت نے 14 اپریل سے ایک ہفتے کے لیے سخت لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔

،تصویر کا ذریعہShutterstock

بنگلہ دیش کے قصبے بریشال میں لوگ لاک ڈاؤن شروع ہونے سے پہلے سبزیاں خرید رہے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images

13 اپریل کو عراق کے شہر موصل میں لوگ سڑکوں پر جشن منا رہے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنعراق، موصل

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنعراق کے شہر موصل کے ایک پرانے علاقے میں بچے تصویریں بنا رہے ہیں۔ یہ آرٹ عراق کی ثقافت کو ظاہر کرتا ہے

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنپاناما سٹی میں ایک بچہ روزہ کھولنے سے پہلے اپنے گھر میں قران کی تلاوت کر رہا ہے

،تصویر کا ذریعہAFP