کورونا وائرس: دنیا بھر سے وبا کے دوران ’پیدل چلنے‘ کے مناظر

کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث دنیا بھر میں لاک ڈاؤن ہوئے اور متعدد افراد گھروں تک محدود ہو کر رہ گئے۔ ایسے میں ہم نے اپنے قارئین سے کورونا وائرس کی عالمی وبا کے دوران ’پیدل چلنے‘ کے منظر کو عکس بند کرنے اور تصاویر ہمیں بھیجنے کا کہا۔

،تصویر کا ذریعہPeter Trafford

،تصویر کا کیپشنپیٹر ٹریفورڈ نے ہمیں دو بھیڑوں کی چہل قدمی کی تصویر بھیجی ہے

،تصویر کا ذریعہGabriella Mondi

،تصویر کا کیپشنگیبریلا مونڈی: ’اٹلی میں آسمان اور زمین کی سرحد پر چہل قدمی‘

،تصویر کا ذریعہEssam Higazi

،تصویر کا کیپشنایسام ہگزئی نے یہ تصویر مصر کے شہر سکندریہ سے بھیجی ہے

،تصویر کا ذریعہJohn Bell

،تصویر کا کیپشنجان بیل کے مطابق اپنے بیٹے کے ساتھ چہل قدمی کی یہ تصویر ان کی اہلیہ نے کھینچی۔ جان کا کہنا ہے کہ انھیں اس تصویر میں جو چیز سب سے زیادہ خوبصورت لگی وہ روشنی کا درختوں میں سے گزرتے ہوئے ان کے بیٹے پر پڑنا اور انھیں روشن کرنا ہے

،تصویر کا ذریعہDeb Misch

،تصویر کا کیپشنڈیب میسچ نے اپنے 11 برس کے کتے کا زمین پر بننے والا سایہ عکس بند کر کے ہمیں بھیجا ہے

،تصویر کا ذریعہLouise Amos

،تصویر کا کیپشنلوئس ایموس: ’ایک چھوٹا سا پھول جو گھر سے باہر دنیا کا جائزہ لے رہا ہے‘

،تصویر کا ذریعہRobert Horowitz:

،تصویر کا کیپشنرابرٹ ہوروٹز نے یہ تصویر جنوبی امریکہ کے شہر ایکواڈر سے بھیجی ہے

،تصویر کا ذریعہPeter Kitanov

،تصویر کا کیپشنپیٹر کیتانوف: اس تصویر کے پیچھے بلغاریہ اور بلقان کے بلند ترین پہاڑی سلسلے کو دیکھا جا سکتا ہے

،تصویر کا ذریعہErik Lazar

،تصویر کا کیپشنایرک لیزر نے اس تصویر کو ’جوتے اور سائے‘ کا نام دیا ہے

،تصویر کا ذریعہBergina Leka

،تصویر کا کیپشنبرجینا نے یہ تصویر امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سان فرانسکو کے دی ینگ میوزیم میں بنائی

،تصویر کا ذریعہRichard Hughes

،تصویر کا کیپشنگذشتہ برس کرسمس کے کھانے سے پہلے چہل قدمی کی یہ تصویر رچرڈ ہیوز نے بھیجی ہے۔ وہ امید کرتے ہیں کہ جلد ہی وہ اپنے خاندان والوں کو گلے لگا کر چوم سکے گیں اور سب کے ساتھ دوبارہ چہل قدمی پر جائیں گے

،تصویر کا ذریعہJenny Mill

،تصویر کا کیپشنجینی مل نے ساحل سمندر پر چہل قدمی کرتے اپنے شوہر اور بیٹے کی یہ تصویر ہمیں ویلز سے بھیجی ہے

،تصویر کا ذریعہMarine Soubeiran

،تصویر کا کیپشنمیرین سوبرین کہتی ہیں کہ انھوں نے یہ تصویر اپنے باغ میں اپنی چھوٹی بہن کے ساتھ بنائی، جس کے ذریعے وہ لوگوں کو یہ بتانا چاہتی ہیں کہ ضروری نہیں کہ آپ کسی راستے پر کیسے چلتے ہیں بلکہ ضروری یہ ہے کہ آپ صحیح جانب گامزن رہیں

،تصویر کا ذریعہIrina Wright

،تصویر کا کیپشنارینا رائٹ نے یہ تصویر انگلینڈ کے ایک قصبے مارسڈن سے بھیجی ہے

،تصویر کا ذریعہBonnie

،تصویر کا کیپشناور آخر میں بونی کی جانب سے بھیجی گئی ایک تصویر

تمام تصاویر کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔