کورونا وائرس: لاک ڈاؤن کی تنہائی میں گھر کی کھڑکی سے دنیا کیسی نظر آتی ہے؟

جیسے جیسے زیادہ سے زیادہ لوگ کورونا وائرس سے بچاؤ کے سلسلے میں اپنے گھروں کے اندر رہنا شروع ہورہے ہیں، سٹیفن لوکن نے نیو یارک میں ایسے خاندانوں کی تصاویر لینا شروع کیں جو بروکلن میں آئسولیشن میں رہ رہے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہStephen Lovekin/REX/Shutterstock

،تصویر کا کیپشنانا بیتھ روساکیز اور ان کی بیٹی میری روساکیز

ابتدائی طور پر لوکن نے لوگوں کے برآمدوں سے تصاویر لیں لیکن بعد میں انھیں احساس ہوا کہ انھیں کھڑکی کے پیچھے سے دکھانا زیادہ دلچسپی کا باعث بنے گا۔

انا بیتھ روساکیز اور ان کی بیٹی میری روساکیز

ان کا کہنا ہے کہ جیسے جیسے وہ اپنے پروجیکٹ کو آگے بڑھاتے رہے تو کھڑکی سے تصویر لینے کا خیال زیادہ بہتر لگا۔ کھڑکی وہ مقام ہے جہاں سے ہم باہر کی دنیا کا نـظارہ کرتے ہیں، یہ صیحح معنوں میں وہ جگہ ہے جہاں سے لوگ ہمیں دیکھ سکتے ہیں اور ہم دنیا کو کیسے دیکھ سکتے ہیں، یہ وہ جگہ ہے جہاں سے عام طور پر ہم اندر یا باہر نہیں جا سکتے۔

،تصویر کا ذریعہStephen Lovekin/REX/Shutterstock

،تصویر کا کیپشنفلم میکرز میاں بیوی: کلائر انسے اور اینسل مکین

لوکن نے ہر خاندان کو کہا کہ وہ دنیا کے لیے اپنا ایک پیغام دیں۔

یہ پروجیکٹ ایک ہفتے سے چل رہا ہے لیکن اس پر سوشل میڈیا پر بڑا اچھا ردعمل دیکھنے میں آیا ہے۔

لوکن اس کام کو اس وقت تک جاری رکھنا چاہتے ہیں جب تک ایسا کرنا محفوظ ہے۔

،تصویر کا ذریعہStephen Lovekin/REX/Shutterstock

،تصویر کا کیپشنسماجی کارکن اور پروفیسر کرسٹن لالر

،تصویر کا ذریعہStephen Lovekin/REX/Shutterstock

،تصویر کا کیپشنرابرٹ ای کلارک

لوکن کا کہنا ہے کہ اس غیر یقینی اور افراتفری کے وقت میں جب صیحح معنوں میں لوگ غیر معینہ مدت کے لیے ایک دوسرے سے علیحدہ ہو گئے ہیں ایسے میں یہ پروجیکٹ لوگوں کو ایک دوسرے کے ساتھ جڑے رہنے کا احساس دلائے گا۔

ان کے خیال میں اگر ہم ایک دوسرے سے رابطے بحال رکھیں اور ایک دوسرے سے براہ راست، دیانت داری اور مثبت انداز میں جڑے رہیں تو ہم اس مشکل سے اکھٹے باہر نکل سکتے ہیں۔

یہ سب (گھروں تک محدود رہنا) آسان نہیں ہوگا لیکن اس کے علاوہ کچھ اور تدبیر بھی ممکن نہیں ہے۔

گھروں میں رہیں اور محفوظ رہیں۔

اور جیسا کہ میرے اپنے بچوں کے دستخط بتا رہے ہیں کہ جلد ہم سب اکھٹے ہونگے۔

،تصویر کا ذریعہStephen Lovekin/REX/Shutterstock

،تصویر کا کیپشنکیلی لوکن اور لوکاس لوکن

،تصویر کا ذریعہStephen Lovekin/REX/Shutterstock

،تصویر کا کیپشنٹوم سمتھ اور لورا راس اپنی بیٹیوں کیرولائن، الیزبتھ اور ابی گل کے ساتھ

،تصویر کا ذریعہStephen Lovekin/REX/Shutterstock

،تصویر کا کیپشنایجنیتھا اور میتھیو سیپٹیمس اپنے بچوں عِزرا اور نورا کے ساتھ

،تصویر کا ذریعہStephen Lovekin/REX/Shutterstock

،تصویر کا کیپشنمائیک اور ڈیننس پرگولا اپنے بچوں ہینری، جیک اور ول کے ساتھ

،تصویر کا ذریعہStephen Lovekin/REX/Shutterstock

،تصویر کا کیپشنآرٹسٹ شیرلے فیورسٹ

تمام فوٹوز بشکریہ سٹیفن لوکن/شٹرسٹاک