کورونا وائرس نے دنیا بھر کی سڑکیں کیسے خالی کر دیں

کورونا وائرس کی وبا پھیلنے سے دنیا بھر میں عوامی مقامات سنسان کر دیا ہے، چاہے وہ حکومتوں کے کہنے پر یا لوگوں کی جانب سے احتیاط کا نتیجہ ہے۔

،تصویر کا ذریعہHANNAH MCKAY / Reuters

،تصویر کا کیپشنلندن کا یہ ملینیئم بریج عموماً لوگوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا ہوتا۔ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے عوام سے کہا ہے کہ وہ غیر ضروری سفر یا نقل و حرکت سے گریز کریں۔

،تصویر کا ذریعہVALERY HACHE / Getty

،تصویر کا کیپشنفرانس کے جنوبی شہر نیس کے ساحل پر سیاحوں کی ریل پیل ہوتی ہے۔ فرانس میں حکومت نے سختی سے مکمل لاک ڈاؤن نافذ کررکھا ہے۔

،تصویر کا ذریعہMAHMOUD KHALED / EPA

،تصویر کا کیپشندبئی کے سیاحتی مقامات کو 30 مارچ تک عام لوگوں کے بند کر دیا گیا ہے۔ متحدہ عرب امارات نے غیر ملکی سیاحوں کو ایک محدود مدت تک ویزے بند کرنے کا بھی اعلان کر رکھا ہے۔

،تصویر کا ذریعہDANIEL DAL ZENNARO / EPA

،تصویر کا کیپشناٹلی کے شہر میلان میں پیاتزا دومو آج ویران ہے۔ ملک میں حکومت نے کھانے اور ادویات کی دکانوں کے علاوہ تمام دکانوں کو بند کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔

،تصویر کا ذریعہADNAN ABIDI / Reuters

،تصویر کا کیپشنانڈیا میں حکومت نے تمام قسم کے بڑے اجتماعات پر پابندی لگا دی ہے۔

،تصویر کا ذریعہMiguel Gutierrez / EPA

،تصویر کا کیپشنکورونا وائرس نے جنوبی امریکہ کے ممالک بھی نہیں بچ پائے ہیں۔ وینزویلا میں فوجی لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ترغیب کرنے کے لیے کراکس شہر میں بڑی شاہراوں پر گشت کر رہے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہJEENAH MOON / REUTERS

،تصویر کا کیپشننیویارک میں ریستوران، سکولوں، بارز، اور دیگر عوامی مقامات کو بند کر دیا گیا ہے۔

،تصویر کا ذریعہFERNANDO VILLAR / EPA

،تصویر کا کیپشنسپین کے شہر مڈریڈ میں بھی فوجیوں کو خالی شاہراوں پر نگرانی کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔

،تصویر کا ذریعہHELMUT FOHRINGER / AFP

،تصویر کا کیپشنآسٹریا میں حکومت نے پانچ سے زیادہ لوگوں کے جمع ہونے پر پابندی لگا دی ہے۔

،تصویر کا ذریعہALI HASHISHO / REUTERS

،تصویر کا کیپشنلبنان میں میڈیکل ہنگامی صورتحال ڈکلیئر کر دی گئی ہے تاہم کچھ لوگوں ابھی بھی سیر کے لیے گھروں سے باہر آ رہے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہLILLIAN SUWANRUMPHA / AFP

،تصویر کا کیپشنتھائی لینڈ میں سیاحوں کی تعداد میں بہت زیادہ کمی دیکھی گئی ہے۔

۔