دنیا بھر سے ماہِ رمضان کے رنگ، تصاویر میں

دنیا بھر میں ماہ رمضان جلوہ فگن ہے اور مسلمان جہاں کہیں بھی بستے ہیں اس مبارک مہینے کو عقیدت و احترام سے مناتے ہیں۔

ماہِ رمضان اسلامی کیلنڈر کا نواں مہینہ ہے اور روایات کے مطابق خدا نے اسی ماہ میں قرآن نازل فرمایا تھا۔

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشننمازیوں کو ہالینڈ کے شہر یوٹریخٹ کی ایک ترک مسجد میں عبادت کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنافغانستان کے شہر ہرات میں ایک حلوائی افطار کے لیے مٹھائیاں تیار کرتے ہوئے

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنانڈونیشیا میں شمالی سماترا کے علاقے میں باجماعت نماز کا ایک منظر۔ انڈونیشیا دنیا کا سب سے بڑا مسلمان ملک سمجھا جاتا ہے۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنبوسنیا کے شہر ساراجیو کے رہنے والے ’سکائی لینٹرن‘ اڑا کر ماہِ رمضان کا استقبال کرتے ہیں

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشناردن کے دارالحکومت عمان کی ایک مارکیٹ کو رمضان کے موقعے پر خصوصی طور پر سجایا گیا ہے

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنانڈونیشیا کے ایک مدرسے میں طلبہ قرآن کی تلاوت میں مصروف نظر آ رہے ہیں

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنعراق کی ایک مسجد میں نمازِ تراویح ادا کی جا رہی ہے

تمام تصاویر کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔