خواتین کے ٹائلٹ میں ٹوٹتے بنتے رشتے

،تصویر کا ذریعہSamantha Jagger

،تصویر کا کیپشنیہ تصاویر 35 ایم ایم کیمرے سے لی گئی ہیں
    • مصنف, جولیا برائسن
    • عہدہ, بی بی سی نیوز

عام طور پر خیال کیا جاتا ہے کہ خواتین پبلک ٹائلٹ میں مردوں سے زیادہ ٹائم لیتی ہیں۔ اس کی ایک وجہ یہ ہے کہ ان کے لیے وہ صرف ٹائلٹ نہیں بلکہ وہاں میک اپ ٹھیک ہوتا ہے، گپ شپ لگتی ہے، دوستیاں بنتی ہیں اور زندگی کے مسائل کا تذکرہ ہوتا ہے۔

سمینتھا جیگر 10 برسوں سے خواتین کے ٹائلٹ میں دوستوں اور اجنبیوں کے درمیان گپ شپ کے ایسے ہی لمحات ریکارڈ کر رہی ہیں۔

انہوں نے یہ لمحات ایک 35 ایم ایم کے کیمرے میں بند کیے جو ان کے ہینڈ بیگ میں آرام سے آجاتا ہے۔

ان کی زیادہ تر تصاویر برطانیہ کے دو شہروں مانچسٹر اور لیڈز کے پبوں اور کلبوں میں لی گئی ہیں اور اب ایک نمائش کا موضوع بننے جا رہی ہیں جس کا ٹائٹل ہے ’لُوزن اپ‘ ( Loosen Up )

،تصویر کا ذریعہSamantha Jagger

،تصویر کا کیپشنکچھ تصاویر تو دوستوں کی ہیں اور کچھ اجنبیوں کی جن سے سمینتھا کی پب یا کلب میں ہی ملاقات ہوئی

،تصویر کا ذریعہSamantha Jagger

،تصویر کا ذریعہSamantha Jagger

،تصویر کا کیپشنتصاویر کا مقصد ٹائلٹ میں دوستی کے لمحات کو فلمبند کرنا تھا

25 سالہ سمینتھا نے بتایا کہ وہ نوجوانی سے تصاویر بنا رہی ہیں لیکن انہیں گزشتہ سال احساس ہوا کہ ان میں سے زیادہ تر تو ٹائلٹ میں لی گئی ہیں۔

وہ کہتی ہیں ’ان تصاویر نے مجھے ٹائلٹ میں لڑکیوں کے درمیان ہونے والی دوستی کے لمحات، ان کی گپ شپ، رشتوں کے ٹوٹنے کی باتوں، میک اپ اور تیاری کے بارے میں سوچنے پر مجبور کیا‘ اور انہیں یہ بہت دلچسپ لگا۔

’میں ان تصاویر میں اسی ماحول کو بیان کرنا چاہتی ہوں۔‘

،تصویر کا ذریعہSamantha Jagger

،تصویر کا کیپشنان میں سمینتھا کی اپنی تصاویر بھی شامل ہیں

،تصویر کا ذریعہSamantha Jagger

،تصویر کا کیپشنان تصاویر میں اکثر خواتین میک اپ کر رہی ہیں اور اس میں ایک دوسرے کی مدد بھی کرتی نظر آ رہی ہیں

پب اور کلبوں کے ٹائلٹ میں سمینتھا نے لڑکیوں کو ایک دوسرے کے کندھے پر آنسو بہاتے، لڑکیوں کو لڑکوں سے تعلق ختم ہونے پر ایک دوسرے کی ڈھارس بندھاتے، ہمدردی کی مسکراہٹ بانٹتے دیکھا ہے اور کوڑے دان میں زیر جامے بھی دیکھے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ایک بار وہ باہر نکلیں تو ٹائلٹ میں ایک لڑکی ہاتھ خشک کرنے والی مشین کی گرم ہوا اپنے چہرے پر لے رہی تھی اور اس کا خیال تھا کہ وہ اکیلی ہے اور سمینتھا کی آواز سن کر اس کی چیخ نکل گئی۔ سمینتھا نے کہا کہ وہ دونوں اس بات پر خوب ہنسی اور پھر ان میں دوستی بھی ہو گئی۔

،تصویر کا ذریعہSamantha Jagger

،تصویر کا کیپشنکچھ تصاویر میں اجنبی لڑکیاں مشکل صورتحال میں ایک دوسرے کی مدد کر رہی ہیں

،تصویر کا ذریعہSamantha Jagger

،تصویر کا کیپشننمائش میں کچھ خواتین کی باتیں سنی بھی جا سکیں گی

نمائشن کے دوران کچھ خواتین کی ٹائلٹ میں گزرے دلچسپ لمحات کے بارے میں باتیں بھی سنی جا سکیں گی۔ ان میں برمنگھم کی 25 سالہ چارلی ڈاؤنز بھی شامل ہیں۔

چارلی نے بتایا کہ وہ سمینتھا کی ایک دوست ہیمبل کے ساتھ تھیں جسے وہ دوسری بار ہی ملی تھیں۔ میں کچھ پی بھی چکی تھی اور پھر جیسا کہ لڑکیاں اکثر کرتی ہیں کہ اکٹھے ٹائلٹ جاتی ہیں، میں اور ہیمبل اکٹھے گئے تاکہ قے کرتے ہوئے وہ میرے بال چہرے سے پیچھے کر سکے۔

،تصویر کا ذریعہSamantha Jagger

،تصویر کا کیپشنسمینتھا کی تصاویر میں دیکھی جانے والی اکثر لڑکیوں سے دوستی ہو چکی ہے

،تصویر کا ذریعہSamantha Jagger

،تصویر کا کیپشنسمینتھا حقیقت دکھانا چاہتی ہیں نہ کہ صرف ایسی تصاویر جو انسٹا گرام کے لیے موزوں ہوں

سمینتھا کا تعلق یارک سے ہے اور اب مانچسٹر میں رہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’ایڈٹنگ اور فلٹر کے دور میں میں ایک لمحے کو قید کرتی ہوں اور بس وہیں رک جاتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ کچھ تصاویر ایس بھی ہیں جن کے بارے میں وہ اب بھی سوچ رہی ہیں کہ انہیں نمائش میں رکھا جائے یا نہیں۔

،تصویر کا ذریعہSamantha Jagger

،تصویر کا کیپشنان کی کھیچنی ہوئی ہر تصویر نمائش کے لیے موزوں نہیں

’لوزن اپ‘ نمائش مانچسٹر میں ’دی برِک ورکس‘ بارٹن آرکیڈ بیسمنٹ میں مئی میں ہو گی۔