دلچسپ لمحات: قارئين کی ارسال کردہ تصاویر

بی بی سی کے قارئین نے اپنے کیمروں میں حیرت انگیز لمحات کی عکس بندی کی اور اپنی بہترین تصاویر ہمارے ساتھ شیئر کیں۔ نئے سال کی مناسبت سے ہم اپنے چند قارئین کی تصاویر پیش کر رہے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہDIMITRA STASINOPOULOU

دیمترا سٹیسنوپولو بتاتے ہیں کہ اس تصویر میں چین کے صوبہ یُنان میں جیڈ ڈریگن سنو پہاڑ پر 10 ہزار فیٹ کی بلندی پر منعقدہ تھیٹر پرفارمنس کی منظر کشی ہے۔

،تصویر کا ذریعہSaba Mushtaq

صبا مشتاق کہتی ہیں کہ انھوں نے کس طرح کوالالمپور کے ٹراپیکل علاقے سے دبئی کے ریگستان کی خوبصورتی کو پسند کرنا شروع کیا۔ یہاں 31 ویں منزل سے'کانکریٹ کے جنگل' کا ایک منظر پیش کیا گیا ہے۔

،تصویر کا ذریعہWill Fellingham

ول فیلنگھم کہتے ہیں: 'وقت کے ساتھ ساتھ ہم بھی بہت تیزی سے چل رہے ہیں۔ یہ ضروری ہے کہ ہم رک کر کائنات میں رونما ہونے والے واقعات کا جائزہ لیں۔'

،تصویر کا ذریعہPIOTR LISOWSKI

سٹیل کے روشن اون کے درمیان کھڑکیوں سے اینڈڈیورو بائیکنگ ٹریک کا ایک منظر یہاں دیکھا جا سکتا ہے۔

،تصویر کا ذریعہGunther De Bruyne

انڈونیشیا کے ٹانجنگ پوٹنگ نیشنل پارک میں خطرے سے دوچار اورینگوٹان بندروں کی ایک تصویر۔

،تصویر کا ذریعہEric Etchart

ایرک ایٹچارٹ کہتے ہیں کہ 'میں نے لمبی چھٹیوں پر پیرس جاتے ہوئے یوروسٹار ٹرین میں یہ تصویر لی تھی۔ اس آدمی نے پورا سفر کھڑکی سے باہر دیکھتے ہوئے گزارا۔'

،تصویر کا ذریعہSamantha Coleman

سامنتھا کولمین اس تصویر کے بارے میں کہتی ہیں کہ 'کچھ بھی ممکن ہے۔'

،تصویر کا ذریعہCarlos Grasso

امریکی ریاست نواڈا کے صحرا میں ’برننگ مین تہوار' کا ایک منظر۔

،تصویر کا ذریعہSUJITH SUDARSAN

انڈیا کی جنوبی ریاست کیرالہ میں واقع ارتھنکل بیچ پر بچے فٹ بال کی گیم کے دوران کارنر کک کا انتظار کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہCaroline Boyfield

کہرآلود آسمان کے درمیان ککروندوں (ڈینڈیلائین) کا جال یہاں دیکھا جا سکتا ہے۔