دنیا بھر میں کرسمس کی رنگا رنگ تقریبات، تصاویر میں

دنیا بھر میں مسیحی برادری منگل کو کرسمس کا تہوار منا رہی ہے۔

یہاں کرسمس اور اس سے منسلک تقریبات کی چند خوبصورت تصاویر پیش ہیں۔

،تصویر کا ذریعہAFP/Getty Images

،تصویر کا کیپشنویٹکن میں کرسمس کی شام منعقدہ دعائیہ تقریب میں پوپ فرانسس نے 'مل بانٹے اور دینے' پر زور دیتے ہوئے 'نہ بجھنے والی حرص کی پیاس' سے چھٹکارا حاصل کرنے کی تلقین کی۔

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنپاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں واقع سینٹ جانز چرچ میں خواتین عبادت میں مصروف نظر آ رہی ہیں

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنمصر میں قاہرہ کے ایک چرچ میں ایک چھوٹی لڑکی ایک دعائیہ تقریب میں شریک ہے

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنترکی کے شہر استنبول میں ایک جوڑا کرسمس ٹری تلے

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنتائیوان کے شہر تائی پے کے ایک چرچ میں پوپ فرانسس کے کارڈ بورڈ کٹ آؤٹ کے ساتھ لوگ تصاویر کھنچواتے نظر آئے

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنافریقی ملک کانگو کے شہر کنشاسا میں یہ نوجوان کرسمس کی تقریبات میں اہم کردار نبھاتے ہیں

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنآسٹریلیا کے شہر سڈنی میں موسم گرما کے دوران بچے اور بڑے سبھی ساحل سمندر پر کرسمس کے لیے جمع ہوتے ہیں

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنامریکی سرحد کے قریب واقع میکسیکو کے شہر تیخوانا میں بھی کرسمس کا تہوار منایا جا رہا ہے، یہ لڑکا ان ہزاروں تارکین وطن میں سے ایک ہے جو وسطی امریکہ سے امریکہ کا سفر کر رہے ہیں

،تصویر کا ذریعہAFP/Getty Images

،تصویر کا کیپشنفرانس میں 'ییلو ویسٹس' کے نام سے جانے جانے والے مظاہرین نے شمالی قصبے سومیان کے چوراہے پر خصوصی تقریب منعقد کی

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنچین کے دارالحکومت بیجنگ کے ایک چرچ میں ایک خاتون خاموشی سے دعا مانگ رہی ہیں

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنمتحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں بھی مسیحی برادری کرسمس کا تہوار منا رہی ہے۔ اس سلسلے میں سانتا ماریہ چرچ میں تقریب منعقد ہوئی

تمام تصاویر کے جملہ حقوق محفوظ ہیں