تصاویر: کہیں خوراک کی شدید کمی تو کہیں کرسمس کی خوشیاں

،تصویر کا ذریعہKim Kyung-Hoon / Reuters

،تصویر کا کیپشنہونڈورس سے تعلق رکھنے والی ایک پناہ گزین خاتون اپنی پانچ سالہ جوڑواں بچیوں کو آنسو گیس سے بچانے کے لیے بھاگ رہی ہیں۔ یہ واقعہ میکسیکو میں امریکی سرحد کے ساتھ باڑ کے قریب پیش آیا۔

،تصویر کا ذریعہNOEL CELIS / AFP

،تصویر کا کیپشنانقلابی رہنما آندرس بونیفاشیو کی 155 ویں سالگرہ کے موقع پر مظاہرین منیلا میں امریکی سفارت خانے کے قریب فلپائن کے صدر رودریگو دترتے کا پتلہ نذر آتش کر رہے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہBULENT KILIC / AFP

،تصویر کا کیپشنخواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر انسانی حقوق کی کارکن مظاہرے کے لیے استنبول میں تقسیم سکوئر جانے کی کوشش کر رہی ہیں لیکن پولیس ان کی راہ کی رکاوٹ بنی۔

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنایک یمنی ماں خوراک کی کمی کا شکار اپنے پانچ سالہ بچے کا وزن کرنے کے لیے اسے گود میں اٹھائے کھڑی ہیں۔ ان کے بیٹے کا وزن صرف پانچ کلو ہے۔

،تصویر کا ذریعہOwen Humphreys / PA

،تصویر کا کیپشنبرطانیہ کے علاقے ٹائن ماؤتھ میں ایک سرفر تیز ہواؤں کا فائدہ اٹھا رہا ہے۔ طوفان ڈائنا برطانیہ سے ٹکرایا ہے۔

،تصویر کا ذریعہLILLIAN SUWANRUMPHA / AFP

،تصویر کا کیپشنبینکاک میں ہم جنس پرستوں کے حقوق کے لیے ایک ریلی نکالی گئی۔

،تصویر کا ذریعہSteve Parsons / PA

،تصویر کا کیپشنبرطانیہ کے ونڈزر محل میں 20 فٹ اونچی کرسمس ٹری لگائی جا رہی ہے۔

.