اسرائیلی فوجی سے تکرار تو کہیں عجیب و غریب تہوار

گذشتہ ہفتے دنیا کے مختلف ممالک میں پیش آنے والے واقعات کی تصاویر۔

،تصویر کا ذریعہMohamad Torokman / Reuters

،تصویر کا کیپشنمقبوضہ غرب اردن میں ایک فلسطینی سکول کو بند کرنے کے اسرائیلی حکم کے بعد ایک فلسطینی اور ایک اسرائیلی فوجی میں تکرار ہو رہی ہے۔

،تصویر کا ذریعہChris McGrath / Getty

،تصویر کا کیپشناستنبول میں سعودی قونصل خانے کے باہر میڈیا کے افراد کو کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ صحافی جمال خاشوقجی کے واقع کے بعد سعودی عرب کو بین الاقوامی سطح پر تنقید اور غم و غصے کا سامنا ہے۔

،تصویر کا ذریعہNARINDER NANU

،تصویر کا کیپشنامرتسر کے پولیس کمشنر سُدھانشو شیکھر نے بی بی سی کو بتایا کہ دسہرے کے تہوار کے موقعے پر راون کو جلاتے ہوئے ایک ٹرین حادثے میں 60 سے زیادہ افراد ہلاک اور 150 سے زیادہ زخمی ہو گئے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہMUHAMMAD RIFKI / AFP

،تصویر کا کیپشنانڈونیشیا کے علاقے پالو میں 28 ستمبر کو آنے والے زلزلے سے ہونے والی تباہی کے بعد ایک ہیلی کاپٹر کے ذریعے بیماریوں سے بچاؤ کی دوا چھڑکی جا رہی ہے۔ حکام کو خدشہ ہے کہ ہزاروں افراد ملبے کے نیچے دفن ہیں۔

،تصویر کا ذریعہSAKIS MITROLIDIS / AFP

،تصویر کا کیپشنایک ہزار میٹر لمبا مکڑی کے جال نے شمالی یونان میں وستونایدا جھیل کے ساتھ واقع سڑک پر قبضہ کر رکھا ہے۔ ملک میں گرم موسم اور مچھروں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو مکڑیوں کی تعداد میں اضافے کی وجہ بتایا جاتا ہے۔

،تصویر کا ذریعہYoussef Boudlal / Reuters

،تصویر کا کیپشنمراکش کے دارالحکومت کے نزدیک ایک ٹرین کے پٹری سے اتر جانے سے کم از کم سات افراد ہلاک اور 80 سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

،تصویر کا ذریعہVCG / Getty

،تصویر کا کیپشنایک شخص چینی صوبے ذیجیانگ میں 'ڈبل نائنتھ فسٹیول' نامی تہوار کے موقع پر ننگے پاؤں کوئلوں پر چل رہا ہے۔