2017 کی بہترین تصاویر

2017 میں دنیا بھر سے لی گئی تصاویر میں سے ہماری چند پسندیدہ اور شاید طاقتور ترین مناظر پیشِ خدمت ہیں۔

،تصویر کا ذریعہStephanie Keith/REUTERS

،تصویر کا کیپشنکینڈی فری مین نے امریکہ میں بلیک لائیوز میٹر نامی تحریک کی ایک رکن تھیں جس میں انھوں نے نیو یارک میں ٹرمپ ٹاور کے باہر مظاہروں میں شرکت کی۔ تحریک کا مقصد امریکہ میں سیاہ فام افراد کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکتوں کے خلاف آواز اٹھائی گئی۔

،تصویر کا ذریعہLUKAS COCH/ EPA

،تصویر کا کیپشنٹینس ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن کے کواٹر فائنل کے دوران سپین کے رافئل نڈال کے ناک پر ایک موتھ آ بیٹھا مگر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اس سے ان کی میچ پر توجہ میں کوئی خلل پیدا نہیں ہوا۔

،تصویر کا ذریعہAlex Wong/Getty Images

،تصویر کا کیپشن20 جنوری 2017 کو ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدر کے عہدے کا حلف اٹھایا۔ اس موقعے پر خطاب کرتے ہویے انھوں نے کہا کہ وہ ’بھلائے گئے امریکیوں‘ کی آواز بنیں گے۔

،تصویر کا ذریعہLucy Nicholson/ Reuters

،تصویر کا کیپشنڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت کے پہلے روز ہی خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والی مختلف تنظیموں نے ملک بھر میں 600 ریلیاں نکالیں۔

،تصویر کا ذریعہRegis Duvignau/ Reuters

،تصویر کا کیپشنادھر دنیا بھر میں ڈرون طیاروں کے استعمال میں اضافہ ہوا اور کہیں کہیں تو حکام نے ان کا مقابلہ کرنے کے لیے پرندوں کی تربیت شروع کر دی جیسا کہ جیلوں میں ممنوعہ اشیا ڈرون کے ذریعے سمگل ہونے سے روکنے کے لیے کچھ جیلوں نے عقابوں کی مدد لینا شروع کر دی ہے۔

،تصویر کا ذریعہLAURENT GILLIERON/ EPA

،تصویر کا کیپشنمعروف مزاحیہ اداکار چارلی چیپلن کی سالگرہ منانے کے لیے سوئٹزرلینڈ کے ایک قصبے میں 600 افراد ان کی شکل میں تیار ہوئے۔

،تصویر کا ذریعہAntonio Parrinello/REUTERS

،تصویر کا کیپشناٹلی میں کوہِ اتنا جو کہ یورپ کا اونچہ ترین آتش فشاں ہے، فروری میں لاوا اگلنے لگا۔

،تصویر کا ذریعہClodagh Kilcoyne/ Reuters

،تصویر کا کیپشنورلڈ آئرش ڈانسنگ مقابلے کی تیاری سے قبل 13 سالہ ایبھن نیلی وارم اپ کر رہی ہیں۔

،تصویر کا ذریعہMONICA M. DAVEY/ EPA

،تصویر کا کیپشن21 اگست کو امریکہ میں سات ملین سے زیادہ افراد نے 1918 کے بعد ملک کا پہلا سورگ گرہن دیکھا۔

،تصویر کا ذریعہHannah McKay/ Reuters

،تصویر کا کیپشنمیانمار اور بنگلہ دیش کے سرحدی علاقوں میں روہنگیا مسلمانوں کی درد بھری داستانیں منظرِ عام پر آئیں۔ اقوام متحدہ کا اندازہ ہے کہ میانمار میں مشکلات کے بعد 647000 رونگیا مسلمان ملک چھوڑ کر بنگلہ دیش جا چکے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہBaz Ratner/ Reuters

،تصویر کا کیپشناگست میں صدارتی انتخابات کلعدم قرار پائے جانے کے بعد کینیا کے شہر نائیروبی میں دوسرے راؤنڈ کے انتخابات میں مظاہرے شروع ہوگئے۔

،تصویر کا ذریعہKCNA/ Reuters

،تصویر کا کیپشنستمبر میں شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے بلسٹک میزائل ہوسونگ-12 کا تجربہ اپنی نگرانی میں کروایا۔

،تصویر کا ذریعہPATRICIA DE MELO MOREIRA/AFP

،تصویر کا کیپشنوسطی پرتگال میں پینیلہ کے مقام پر جنگل میں لگی آگ بجھانے کے دوران فائر فائٹنگ عملہ کچھ بریک لے رہا ہے۔ اس آگ میں 30 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوئے۔

،تصویر کا ذریعہSusana Vera/ Reuters

،تصویر کا کیپشنسپین میں کاتالونیہ کا بحران اکتوبر کے اوائل میں عروج پر پہنچ گیا تھا جب علاقائی حکومت نے آزادی کے حق کے لیے ریفرنڈم کا انعقاد کیا۔ کاتالونیہ کی حکومت کے مطابق ریفرنڈم میں 90 فیصد رائے دھندگان نے آزادی کے حق میں ووٹ ڈالا تھا لیکن سپین کی مرکزی عدالت نے اس کو غیر قانونی قرار دے دیا۔

،تصویر کا ذریعہThomas Peter/ Reuters

،تصویر کا کیپشنبیجنگ میں چین کی کومیونسٹ پارٹی کی 19ویں نیشنل کانگریس ہوئی جس میں ملک کی آئندہ پانچ سال کی قیادت کو چنا گیا اور ملک کی سمت کے حوالے سے فیصلے کیے گئے۔

،تصویر کا ذریعہPaula Bronstein/ Getty Images

،تصویر کا کیپشناس سال اکتوبر میں تھائی لینڈ کے انجہانی بادشاہ کے سوگ کا سال مکمل ہوگیا۔

،تصویر کا ذریعہAhmed Jadallah/ Reuters

،تصویر کا کیپشنلیبیا میں گوسٹ گارڈ کی مدد سے بچ جانے والا یہ تارکِ وطن بحریہ کی ایک بیس پر پہنچایا گیا۔

،تصویر کا ذریعہLIANNE MILTON/ PANOS

،تصویر کا کیپشنگواتامالا میں ایک خاتون قبرستان سے گزر رہی ہے۔ ملک میں بہت سے لوگوں نے ڈے آف دی ڈیڈ کی تقریبات میں شرکت کی۔

،تصویر کا ذریعہRebecca Cook/ Reuters

،تصویر کا کیپشناداکارہ روز ماگون نے معروف ہالی وڈ ہدایتکار ہاروی وائنسٹین کے ہاتھوں جنسی ہراساں کیے جانے کے بارے میں بیان دیا جس کے بعد ہالی وڈ کی متعدد شخصیات کے خلاف ایسے الزامات سامنے آئے۔

،تصویر کا ذریعہPaulo Whitaker/ Reuters

،تصویر کا کیپشندنیا بھر میں بلیک فرائی ڈے کی سیلز پر لاکھوں لوگوں نے خریدار کی۔ یہاں برازیل کے شہر سائو پالو کا ایک منظر دیکھا جا سکتا ہے۔

،تصویر کا ذریعہMike Hutchings/REUTERS

،تصویر کا کیپشنزمبابوے کے صدر موگابے نے 37 سال بعد عہدہ آخرکار چھوڑ دیا۔

،تصویر کا ذریعہHERIKA MARTINEZ/AFP

،تصویر کا کیپشنامریکہ اور میکسیکو کی سرحد پر ایک شخص اپنی بیٹی کو دوسری پار دیکھا رہا ہے۔