شہزادی ڈیانا کی زندگی پر ایک نظر

آج سے 24 برس قبل برطانیہ کی شہزادی ڈیانا ایک کار حادثے میں ہلاک ہو گئی تھیں۔ تصاویر کی ذریعے ڈالتے ہیں اُن کی زندگی پر ایک نظر۔

،تصویر کا ذریعہPA

،تصویر کا کیپشنڈیانا فرانسس سپنسر یکم جولائی 1961 کو پیدا ہوئیں۔ وہ اپنے بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹی تھیں۔

،تصویر کا ذریعہPA

،تصویر کا کیپشنوالدین کی درمیان طلاق کے بعد وہ کبھی اپنی ماں کے پاس اور کبھی اپنے والد کے پاس رہتی تھیں۔

،تصویر کا ذریعہREX/Shutterstock

،تصویر کا کیپشنسکول کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد انھوں نے لندن میں مختلف کام کیا۔ جیسے بچوں سنبھالنا وغیرہ

،تصویر کا ذریعہPA

،تصویر کا کیپشنپرنس آف ویلز کے ساتھ دوستی کی افواہیں گرم ہونے کے بعد میڈیا نے ڈیانا کا تعاقب کرنا شروع کر دیا۔

،تصویر کا ذریعہPA

،تصویر کا کیپشن24 فروری 1981 کو ڈیانا اور شہزادہ چارلس کی باقاعدہ منگنی ہوئی۔ اُن کی منگنی کی انگوٹھی کی مالیت 30 ہزار پاونڈ تھی۔

،تصویر کا ذریعہPA

،تصویر کا کیپشن29 جولائی 1981 کو لندن کے سینٹ پال کیتھریڈل میں شہزادی ڈیانا اور شہزادہ چارلس کی شادی ہوئی

،تصویر کا ذریعہPA

،تصویر کا کیپشندنیا بھر میں لاکھوں افراد نے اُن کی شادی کے مناظر اپنی ٹیلی ویثرن سکرین پر دیکھے جبکہ چرچ سے محل تک راستے میں چھ لاکھ افراد سڑک کے کنارے کھڑے تھے۔

،تصویر کا ذریعہPA

،تصویر کا کیپشنچارلس اور ڈیانا نے اپنا ہنی مون شاہی کشتی ’برطانیہ‘ پر گزرا اور بحیرۃ روم سے ہوتے ہوئے مصر پہنچے

،تصویر کا ذریعہTim Ockenden/ PA

،تصویر کا کیپشنشادی کے ایک سال میں ہی 21 جون 1982 کو شاہی جوڑے کے گھر پہلے بچے پرنس ولیم کی ولادت ہوئی۔

،تصویر کا ذریعہPA

،تصویر کا کیپشنڈیانا اپنے بچوں کی پرورش عام بچوں کی طرح کرنا چاہتی تھیں۔ شہزادہ ولیم شاہی خاندان کے پہلے بچے تھے جو نرسری میں داخل ہوئے اور گھر میں استاد سے پڑھنے کے بجائے دوسرے بچوں کی طرح سکول گئے۔

،تصویر کا ذریعہPA

،تصویر کا کیپشن15 ستمبر 1984 کو اُن کے گھر دوسرا بیٹا پیدا ہوا۔

،تصویر کا ذریعہPA

،تصویر کا کیپشنشہزادی ڈیانا جلد ہی شاہی خاندان کے فرد کے طور پر اپنے فرائض ادا کرنے لگیں۔ وہ نرسری، سکول اور ہسپتالوں کا دورہ کرتی اور لوگوں سے خود مخاطب ہوتیں۔

،تصویر کا ذریعہPA

،تصویر کا کیپشنامریکہ کے سرکاری دورے کے موقع انھوں نے وائٹ ہاوس میں رقص کیا۔ شاہی خاندان کا حصہ بننے سے قبل ہی اُن کے ملبوسات عوام کی توجہ کا مرکز رہے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہREX/Shutterstock

،تصویر کا کیپشنفلاحی سرگرمیوں میں شہزادی کی دلچسپی سے اُن کی مقبولیت میں تیزی سے اضافہ ہوا۔ ایڈز سے متاثرہ افراد کے ساتھ تعصبانہ رویے کو ختم کرنے میں انھوں نے اہم کردار ادا کیا۔

،تصویر کا ذریعہPA

،تصویر کا کیپشناسی کے دہائی ڈیانا اور شہزادہ چارلس کے مابین دوریاں عوام سے چھپ نہ سکیں۔

،تصویر کا ذریعہMartin Keene/ PA

،تصویر کا کیپشن1992 میں انڈیا کے سرکاری دورے کے موقع پر محبت کی یادگار تاج محل کے ساتھ ڈیانا کی تنہا تصویر اس بات کا ثبوت تھی کہ شاہی جوڑا ایک ساتھ تو ہے لیکن اُن کی راہیں جدا ہو گئی ہیں۔

،تصویر کا ذریعہDuncan Raban/ PA

،تصویر کا کیپشنڈیانا اپنے بچوں سے بہت محبت کرنے والی ماں تھیں۔ پرنس ہیری کے مطابق 'وہ سب سے زیادہ شرارتی ماں تھیں۔'

،تصویر کا ذریعہPA

،تصویر کا کیپشنشہزادی ڈیانا اور شہزادہ چارلس کے درمیان باقاعدہ طلاق 28 اگست 1996 میں ہوئی۔ اگلے سال جون میں انھوں نے اپنے 79 لباس نیلام کیے اور اُن سے حاصل ہونے ہونے والے 35 لاکھ پاونڈ فلاحی اداروں کو دیے.

،تصویر کا ذریعہPA

،تصویر کا کیپشن31 اگست 1997 کو ایک کار حادثے میں شہزادی ڈیانا ہلاک ہو گئیں۔

،تصویر کا ذریعہJEFF J MITCHELL/ Getty Images

،تصویر کا کیپشنشہزادی ڈیانا کی آخری رسومات کی ادائیگی اور تدفین کے مراحل میں ویسٹ منسٹر ابے سے اُن کے آبائی علاقے نارتھ ہمیشائر تک کے راستے میں دس لاکھ سے زیادہ افراد سڑک کے کنارے کھڑے تھے۔

.