سمندری طوفان ’ہاروی‘ کی امریکی ریاست ٹیکساس میں برپا کی جانے والی تباہی کی تصویری جھلکیاں

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنسمندری طوفان ہاروی کی وجہ سے آنے والے تیز جھکڑوں سے لوگ بچنے کی کوشش کر رہے ہیں

سمندری طوفان ’ہاروی‘ امریکی ریاست ٹیکساس سے ٹکرا گیا ہے اور اپنے ساتھ 200 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ رفتار کے جھکڑ اور طوفانی بارشیں بھی ساتھ لایا ہے جس سے ریاست میں سیلاب آنے کا خطرہ ہو گیا ہے۔

ساحلی شہر کارپس کرسٹی کے رہائشی پہلی ہی شدید مشکلات کا شکار ہیں کیونکہ طوفانی ہواؤں کی وجہ سے جمعے کی شب سے شہر کا بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے۔

،تصویر کا ذریعہReuters

گذشتہ 13برس میں یہ امریکہ میں آنے والا سب سے خطرناک طوفان ہے۔

،تصویر کا ذریعہAFP/Getty Images

شہر کے زیادہ تر رہائشی اپنے گھروں کو چھوڑ چکے ہیں اور کئی لوگوں نے اپنے کاروبار بند کر دیے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا ذریعہAFP/Getty

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا ذریعہAFP/Getty

شہر ہیوسٹن کے رہائشیوں نے ضروریات زندگی کی اشیا کو ذخیرہ کرنا شروع کر دیا ہے اور مارکیٹوں میں سامان کی قلت ہوگئی ہے۔

،تصویر کا ذریعہReuters

نیشنل ہریکین سینٹر نے بھی تنبیہ جاری کی ہے کہ طوفان میں تیزی کے سبب خطرناک سیلاب آ سکتے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا ذریعہAFP/Getty

،تصویر کا کیپشناس تصویر میں شہر سان انٹونیو میں گھوڑوں کو طوفان کے خطرے کے باعث وہاں سے لے جائے جانے کا منظر دیکھا جا سکتا ہے۔

امریکی خلائی ادارے ناسا نے ایسی تصاویر جاری کی ہیں جن میں سمندری طوفان ہاروی کو خلا سے دیکھا جا سکتا ہے۔

،تصویر کا ذریعہEPA/NASA

،تصویر کا ذریعہAFP/NASA

یہ تصاویر انٹرنیشنل سپیس سٹیشن سے خلا باز جیک فشر نے لی ہیں۔