شہزادہ فلپ: ڈیوک آف ایڈنبرا کی زندگی تصاویر میں

،تصویر کا کیپشنڈیوک آف ایڈنبرا دس جون 1921 کو یونانی جزیرے کورفو میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کے خاندان کی رشتے داریاں ڈینمارک، جرمنی، روس اور برطانیہ کے شاہی خاندانوں سے تھیں۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images / Alamy

،تصویر کا کیپشنشہزادہ فلپ اپنے والد شہزادہ اینڈریو اور شہزادی ایلس کے واحد بیٹے تھے۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنشہزادے نے اپنی تعلیم کا آغاز فرانس سے کیا۔ اس تصویر میں وہ میک جینیٹ امیریکن سکول میں نظر آ رہے ہیں (بائیں سے دوسرے)۔ سات برس کی عمر میں وہ اپنے ماؤنٹ بیٹن رشتے داروں کے پاس انگلستان چلے گئے۔

،تصویر کا ذریعہPA

،تصویر کا کیپشنبعد میں انھوں نے سکاٹ لینڈ کے گورڈن سٹاؤن سکول میں داخلہ لے لیا جو سخت ڈسپلن کے لیے مشہور تھا۔

،تصویر کا ذریعہPA

،تصویر کا کیپشندوسری جنگِ عظیم کے دوران پرنس فلپ نے مڈ شپ مین کی حیثیت سے جنگی جہاز ایچ ایم ایس ویلیئنٹ پر ملازمت اختیار کر لی۔ 1941 میں وہ جہاز کی سرچ لائیٹس کے انچارج تھے اور انھوں نے جنگ میں اہم کردار ادا کیا۔

،تصویر کا ذریعہPA

،تصویر کا کیپشنشہزادی الزبتھ کے ساتھ ان کی منگنی کا اعلان جولائی 1947 میں ہوا۔

،تصویر کا ذریعہPA

،تصویر کا کیپشنشادی اسی برس 20 نومبر کو ہوئی۔

،تصویر کا ذریعہPA

،تصویر کا کیپشنشہزادے کو کھیلوں کا بہت شوق تھا اور ان کا شمار برطانیہ میں پولو کے صفِ اول کے کھلاڑیوں میں ہوتا تھا۔ یہاں وہ روہیمپٹن کپ میں کھیلتے نظر آ رہے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہPA

،تصویر کا کیپشنڈیوک کرکٹ کے بھی بہت شوقین تھے۔
،تصویر کا کیپشنڈیوک اور ملکہ اپنے چار بچوں کے ہمراہ۔ بائیں سے دائیں: ایڈورڈ، اینڈریو، این اور چارلس

،تصویر کا ذریعہPA

،تصویر کا کیپشنشاہی جوڑا اپنی شادی کی سلور جوبلی کے موقعے پر بالمورل اسٹیٹ میں۔

،تصویر کا ذریعہPA

،تصویر کا کیپشن1977 میں ملکہ اور ڈیوک نے اپنی شادی کی سلور جوبلی منائی۔ یہاں انھیں نیوزی لینڈ میں کیوی کے پروں سے بنا مقامی ماؤری لباس پہنے دیکھا جا سکتا ہے۔

،تصویر کا ذریعہPA

،تصویر کا کیپشناسی سال شاہی جوڑا رائل یاٹ بریٹانیا سے کنکورڈ جہاز کی پرواز دیکھتے ہوئے۔

،تصویر کا ذریعہPA

،تصویر کا کیپشناگست 1979 میں ملکہ کے کزن لارڈ لوئیس ماؤنٹ بیٹن آئرلینڈ میں ایک بم دھماکے میں مارے گئے۔ ڈیوک اس وقت فرانس میں تھے اور یہ خبر سن کر برطانیہ لوٹ آئے۔

،تصویر کا ذریعہPA

،تصویر کا کیپشنڈیوک زندگی بھر فطرت کے تحفظ کے لیے کوشاں رہے۔ وہ اس ادارے کے صدر رہے جو بعد میں ورلڈ وائلڈ لائف فنڈ کہلایا۔

،تصویر کا ذریعہPA

،تصویر کا کیپشن1985 میں ڈیوک آف ایڈنبرا اپنے خاندان کے ہمراہ۔ اس تصویر میں ان کے پوتے ولیم اور ہیری بھی موجود ہیں۔

،تصویر کا ذریعہPA

،تصویر کا کیپشن1996 میں ڈیوک جنوبی افریقہ کے صدر نیلسن منڈیلا کے دورۂ برطانیہ کے موقعے پر۔

،تصویر کا ذریعہPA

،تصویر کا کیپشنپرنس فلپ نے چھ دہائیوں سے زیادہ عرصے تک ملکہ کا ساتھ نبھایا۔

،تصویر کا ذریعہPA

،تصویر کا کیپشنشہزادہ فلپ نے 1956 میں ڈیوک آف ایڈنبرا ایوارڈ کا آغاز کیا جس کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں میں نکھار لانا تھا۔ یہاں وہ 2010 میں طلائی تمغے بانٹتے ہوئے۔

،تصویر کا ذریعہPA

،تصویر کا کیپشنڈیوک بڑھاپے کے باوجود کھیلوں میں حصہ لیتے رہے۔ یہاں وہ 2005 میں سینڈرنگھم میں بگھی دوڑا رہے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشن2011 میں ڈیوک کے پوتے شہزادہ ولیم کی کیٹ مڈلٹن کے ساتھ شادی کی تقریب۔

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنایک برس بعد ڈیوک نے ملکہ کے ہمراہ دریائے ٹیمز میں ڈائمنڈ جوبلی تقریبات منائیں۔ تاہم اس کے بعد ڈیوک کو مثانے کے انفیکشن کے باعث ہسپتال میں داخل ہونا پڑا۔

،تصویر کا ذریعہAlex Livesey / Getty Images

،تصویر کا کیپشنتاہم وہ جلد ہی صحت یاب ہو گئے اور انھوں نے 2012 میں شہزادی این کے ہمراہ لندن اولمپکس میں ایکوئسٹرین مقابلے دیکھے جن میں ان کی نواسی زارا فلپس بھی شرکت کر رہی تھیں۔

،تصویر کا ذریعہJack Hill/The Times/PA

،تصویر کا کیپشنجون 2013 میں ڈیوک نے ملکہ کی تاجپوشی کی 60ویں سالگرہ کے موقعے پر ویسٹ منسٹر ایبی میں ہونے والی ایک تقریب میں شرکت کی۔

،تصویر کا ذریعہBrian Lawless / PA

،تصویر کا کیپشن2014 میں وہ ملکہ کے ہمراہ شمالی آئرلینڈ کے دورے پر گئے۔

،تصویر کا ذریعہJonathan Brady /PA

،تصویر کا کیپشنملکہ الزبتھ اور ڈیوک ونڈزسر کے قلعے میں وی ای ڈے کی 70 سالہ تقریبات کے موقعے پر۔

،تصویر کا ذریعہ Andrew Matthews / PA

،تصویر کا کیپشنڈیوک اور ان کے صاحبزادے چارلز اکتوبر 2016 میں ڈورچسٹر میں۔

،تصویر کا ذریعہChris Radburn / PA

،تصویر کا کیپشناپریل 2017 میں ملکہ الزبتھ دوئم اور ڈیوک آف گیڈنبرا بیڈفورڈ شائر کے ایک چڑیا گھر کے دورے پر۔

،تصویر کا ذریعہ Dominic Lipinski / PA

،تصویر کا کیپشنمئی2017 کو ایریانا گرینڈ کنسرٹ میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں ہونے والی ایک تقریب میں شرکت کرتے ہوئے۔

،تصویر کا ذریعہPA

،تصویر کا کیپشنڈیوک برطانوی تاریخ میں سب سے زیادہ عرصے تک شاہی رفیق رہے۔

تمام تصاویر کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔