امریکہ کی ویران پٹڑیاں: تصاویر

،تصویر کا ذریعہJohn Sanderson

،تصویر کا کیپشنیہ پٹڑی جنوبی ڈکوٹا میں اوواکوما کے مغرب سے گزرتی ہے

فوٹوگرافر جان سینڈرسن کی ابتدائی یادوں میں سے ایک نیویارک سے سڑک کے راستے پینسلوینیا کے سفر کی ہیں جن میں ان کا خاندان ان کے ہمراہ ہوا کرتا تھا۔

ایسے ہی سفر کے دوران 13 سالہ اینڈرسن کو تصاویر کھینچنے کا شوق ہوا جب وہ سٹراسبرگ میں پٹڑیوں اور بھاپ سے چلنے والے انجنوں کی عکس بندی کرتے رہے۔

جوان ہونے کے بعد سینڈرسن کو ریل کی پٹڑیاں پھر یاد آئیں اور اس مرتبہ انھوں نے تصویر کشی کے لیے ایسی پٹڑیوں کا انتخاب کیا جہاں عموماً کم ہی ٹرین آتی ہے۔

،تصویر کا ذریعہJohn Sanderson

،تصویر کا کیپشنیہ نیویارک میں دریائے ہڈسن پر واقع ایندھن کی منتقلی کا مرکز نیو ونڈسر ہے

،تصویر کا ذریعہJohn Sanderson

،تصویر کا کیپشنریاست انڈیانا میں والکرٹن کے علاقے میں ایک ریلوے کراسنگ

،تصویر کا ذریعہJohn Sanderson

،تصویر کا کیپشنریاست نیویارک کے علاقے سٹونی پوائنٹ کی ایک صبح

سینڈرسن کے خیال میں خالی پٹڑیوں کی تصویر کشی سے انھیں اس کے آس پاس کے مناظر اور تعمیرات پر بھی توجہ مرکوز کرنے کا موقع ملا۔

ان کا کہنا ہے کہ ’مجھے لگا کہ یہ امریکہ کی قومی شبیہ دکھانے کا بہترین موقع ہے۔‘

،تصویر کا ذریعہJohn Sanderson

،تصویر کا کیپشنمغربی ورجینیا میں مارٹنزبرگ کے مقام پر این اے ٹاور

،تصویر کا ذریعہJohn Sanderson

،تصویر کا کیپشننیوجرسی میں ہیلمیٹا کی ہلمے سنف مل

،تصویر کا ذریعہJohn Sanderson

،تصویر کا کیپشناوہایو کے شہر کلیولینڈ میں سٹیل مل کے پاس سے گزرتی ریلوے لائن

ان تصاویر کے لیے سینڈرسن نے شہروں سے لے کر دیہات اور پھر بلندوبالا پہاڑی سلسلوں سے چھوٹے چھوٹے قصبوں تک کا سفر کیا۔

تصاویر میں مشرقی امریکہ سے مغربی ریاستوں تک منظر فلک بوس عمارتوں سے لہلہاتے کھیتوں میں تبدیل ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔

،تصویر کا ذریعہJohn Sanderson

،تصویر کا کیپشنکولمبس اوہایو سے باہر جانے والی مرکزی ریلوے لائن

،تصویر کا ذریعہJohn Sanderson

،تصویر کا کیپشنوائٹ لیک ڈپو، جنوبی ڈکوٹا

،تصویر کا ذریعہJohn Sanderson

بسا اوقات سینڈرسن نے جان بوجھ کر پٹڑیوں کا اختتامی حصہ نہیں دکھایا اور وہ اندھیرے میں گم ہوتی دکھائی دیتی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ’جیسے جیسے میں یہ تصویریں کھینچتا گیا زاویے واضح ہونے لگے کیونکہ وہ عمارتیں پٹڑیوں کے گرد تعمیر کی گئی تھیں۔‘

،تصویر کا ذریعہJohn Sanderson

،تصویر کا کیپشنپارک ایونیو سرنگ، نیویارک سٹی

،تصویر کا ذریعہJohn Sanderson

،تصویر کا کیپشنکوئلہ ذخیرہ کرنے کا ٹاور، میریون، اوپایو

،تصویر کا ذریعہJohn Sanderson

،تصویر کا کیپشنمیڈیسن بو، وایومنگ

سینڈرسن کو ان ریلوے پٹڑیوں کا سکوت بہت پسند آیا۔ ان کا کہنا ہے کہ پرشور سڑکوں کے مقابلے میں یہ بہت بہتر تھا۔

’وہ واقعی بہت بہتر تھا مگر دیر تھی ایک سو گاڑیوں جتنی لمبی مال گاڑی کے گزرنے کی۔‘

،تصویر کا ذریعہJohn Sanderson

،تصویر کا کیپشننیوجرسی کے علاقے کیرنی سے نیویارک کا ایک منظر

تصاویر بشکریہ جان سینڈرسن