پچھلے ہفتے افریقہ میں کیا واقعات رونما ہوئے؟

گذشتہ ہفتے کے دوران افریقہ میں پیش آنے والے اہم واقعات کی تصویری جھلکیاں۔

،تصویر کا ذریعہHugo Williams/BBC

،تصویر کا کیپشنگبون کے دارالحکومت لائبروِل میں ایک عورت اتوار کے روز ساحلِ سمندر کے نظاروں سے لطف اندوز ہو رہی ہے

،تصویر کا ذریعہHugo Williams/BBC

،تصویر کا کیپشنلائبروِل میں اسی دن ایک شخص ناریل کے پانی سے پیاس بجھا رہا ہے

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنیہ گبون میں منعقد ہونے والے افریقہ کپ آف نیشنز فٹبال ٹورنامنٹ کا آخری ہفتے ہے، جہاں لوگ رنگارنگ لباس پہن کر اپنی ٹیموں کی حوصلہ افزائی کے لیے آئے ہوئے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشناس سے اگلے دن کانگو کی ٹیم کا ایک مداح کیمرے کو دیکھ کر مسکرا رہا ہے

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنبرکینا فاسو کا ایک پرجوش مداح ٹورنامنٹ کے میسکوٹ کے ساتھ

،تصویر کا ذریعہAP

،تصویر کا کیپشنقاہرہ میں لوگ ایک بڑی سکرین پر ’فرعون‘ نامی ڈراما دیکھ رہے ہیں

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنیہ فٹبال ٹورنامنٹ نہیں بلکہ لائبیریا میں لبرٹی پارٹی کے پرستار ہیں جہاں درجنوں جماعتوں نے اکتوبر میں ہونے والے انتخابات کے لیے کاغذات جمع کروائے

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشناس سے اگلے دن لائبیریا کے دارالحکومت مونروویا میں پولیس اہلکار ایک سٹیڈیم میں حجاب پہنے ہوئے

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنیہ تصویر عالمی یومِ حجاب کے موقعے پر لی گئی۔ لائبیریا کی یہ خواتین اس رائے کو رد کر رہی ہیں کہ حجاب استحصال کی علامت ہے

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنجنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ کے یہ پینٹسولا رقاص گلیوں میں اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ یہ رقص نسلی تعصب کے زمانے میں شروع ہوا تھا اور یہ اب ایک سماجی تبصرے کی شکل اختیار کر گیا ہے

،تصویر کا ذریعہAP

،تصویر کا کیپشنجنوبی افریقہ کے شیمبی چرچ میں زولو ثقافت اور عیسائیت کا امتزاج

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنکینیا میں جاری ڈاکٹروں کی ہڑتال کے حق میں مظاہرے کیے گئے

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنجنوبی افریقہ کے کیپ ٹاؤن شہر میں منگل کے روز ’کنگ آف دا ایئر‘ نامی مقابلے سے قبل ’کوہِ میز‘ کے قریب کائٹ بورڈ پر مشق کر رہا ہے