BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Monday, 01 January, 2007, 05:18 GMT 10:18 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
جسٹن لینگر ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر
 
جسٹن لینگر
ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہونے والے آسٹریلوی کھلاڑیوں میں تازہ ترین اضافہ جسٹن لینگر کے نام کا ہوا ہے۔

آسٹریلیا کے افتتاحی بلے باز نے ایشز سیریز کے اختتامی ٹیسٹ کو اپنا آخری ٹیسٹ قرار دیا ہے۔

ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے لینگر کا کہنا تھا ’ گزشتہ بیس برس میں ایک بھی لمحہ ایسا نہیں آیا جب میں نے ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کے بارے میں نہ سوچا ہو۔ اس لیے یہ لمحہ میرے لیے بہت مشکل ہے‘۔

لینگر آسٹریلیا کی جانب سے ایک سو چار ٹیسٹ میچ کھیل چکے ہیں اور ان کی ریٹائرمنٹ کے بارے میں قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں۔

انہوں نے اپنے ٹیسٹ کیرئر کا آغاز 1993 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کیا تھا۔جسٹن لینگر نے اپنے تیرہ سالہ کیرئر میں پنتالیس کی عمدہ اوسط سے سات ہزار چھ سو پچاس رن سکور کیے۔

جسٹن لینگر سے قبل پہلےشین وارن اور پھر فاسٹ بولرگلین میگرا نے بھی بین لاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا اعلان کیا تھا۔ ہے۔

گلین میگرا نے کہا تھا کہ وہ 2007 میں ہونے والے ورلڈ کپ کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہو جائیں گے جبکہ شین وارن نے ایشز سیریز کے آخری ٹیسٹ کے بعد بین الاقوامی کرکٹ سے وداع لینے کا اعلان کیا تھا۔

یاد رہے کہ ایشز سیریز کے اختتام کے بعد آسٹریلیا کی ٹیم گیارہ مہینے تک کوئی ٹیسٹ نہیں کھیلے گی۔

 
 
اسی بارے میں
شین وارن کا عروج و زوال
21 December, 2006 | کھیل
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد