BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Monday, 18 December, 2006, 05:36 GMT 10:36 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
آسٹریلیا نے ایشز سیریز جیت لی
 
 آسٹریلیا کی ٹیم
ٹیسٹ کرکٹ میں شین وارن کی وکٹوں کی تعداد 699 ہو گئی ہے
آسٹریلیا نے پرتھ میں انگلینڈ کو 206 رنز سے شکست دے کر ایشز سیریز جیت لی ہے۔

پرتھ میں کھیلے جانے والے اس تیسرے ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری روز انگلینڈ کی ٹیم 350 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔


آسٹریلیا کے سپنر شین وارن نے اس اننگز میں چار وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے شین وارن کی ٹیسٹ کرکٹ میں حاصل وکٹوں کی تعداد 699 ہو گئی ہے۔

انگلینڈ کے بیٹسمین کیون پیٹرسن 59 پر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ کپتان اینڈریو فلنٹاف نے 51 رنز بنائے۔

آج سے چار سو ترسٹھ دن قبل انگلینڈ نے ہوم گراؤنڈ پر کھیلی جانے والی ایشیز سیریز میں آسٹریلیا کو شکست دے کر اٹھارہ سال کے انتظار کے بعد ایشیز سیریز جیتی تھی۔

میچ کے پانچویں روز انگلینڈ کے کپتان انڈریو فلنٹاف کے آؤٹ ہونے پر ہی یہ بات زباں زدِ عام ہو گئی تھی کہ ایشیز سیریز انگلینڈ کے ہاتھ سے نکل گئی۔

انگلینڈ میں گزشتہ برس دو ایک سے ہارنے کے بعد آسٹریلیا کی ٹیم ایشیز سیریز جیتنے کے لیے سرگرداں تھی اور وہ اس کے لیے کافی عرصے سے منصوبہ بندی کر رہی تھی۔

فتح کے بعد آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے کہا: ’(گزشتہ سال ہارنے کے بعد) جس طرح ہم نے ایشیز سیریز جیت لی ہے یہ ناقابلِ یقین سا لگتا ہے۔‘

کپتان فلنٹاف نے اس اننگز میں نہایت جارحانہ انداز میں بلے بازی کی لیکن وہ اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔

ایک موقع پر جب پیٹرسن اور فلنٹاف کو کھیلتے ہوئے ڈیڑھ گھنٹہ گزر گیا تھا انگلینڈ کے تماشائیوں نے یہ سوچنا شروع کر دیا تھا کہ شاید ناممکن ممکن ہو جائے اور انگلینڈ پانچ سو ستاون کے ہدف کو پورا کر لے لیکن ان کی امیدوں کو شین وارن نے توڑ دیا۔

 
 
اسی بارے میں
پرتھ: آسٹریلیا 244 پر آؤٹ
14 December, 2006 | کھیل
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد