BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Sunday, 11 December, 2005, 10:52 GMT 15:52 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
شین وارن بی بی سی ایورڈ کیلے نامزد
 
شین وارن
شین وارن بی بی سی ایوارڈ کے لیے نامزد کیے جانے پر خوش ہیں۔
شین وارن کو بی بی سی 2005 کے بہترین غیر ملکی کھلاڑی شخصیت کے ایوارڈ کے لیے نامزد کیا ہے۔

شین وارن یہ ایوارڈ اتوار کے روز مشہور کھلاڑی اور مبصر رچی بینو سے وصول کریں گے۔

چھتیس سالہ شین وارن کو یہ ایوارڈ انگلینڈ میں ہونے وا لی ایشز سیریز میں چالیس وکٹیں حاصل کرنے کی بنا پر دیا جا رہا ہے۔

شین وارن نے کہا کہ وہ اس ایوارڈ کے لیے نامزد کیے جانا پر اپنے لیے اعزاز سمجھتے ہیں۔ شین وارن نے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں ، 645 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔

بی بی سی ایوارڈ کے لیے شین وارن کے مد مقابل غیر ملکی کھلاڑیوں میں فارمولا ون چیمپیئن فرنینڈو الانسو، چھ دفعہ ٹور ڈی فرانس جیتنے والا لانس آرمٹسرانگ اور ویمبلڈن چمپیئن راجر فریڈرر شامل تھے۔

بی بی سی کے پروگرام ایڈیٹر فلپ برنی نے کہا کہ شین وان نے اپنے صلاحیتوں سے کرکٹ کے کھیل اور قابل دید بنا دیا ہے اور اس نے اپنی کھیل اور شخصیت سے لاکھوں شائقین کو تفریح فراہم کی ہے۔

بی بی سی کے ایڈیٹر نے کہا کہ شین وارن کی کامیابیوں نے ان کو سپورٹس سپر سٹار بنا دیا ہے اور وہ اس اعزاز کے لیے سب سے بہترین کھلاڑی ہیں۔

 
 
اسی بارے میں
شین وارن زخمی ہو گئے
02 November, 2004 | کھیل
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد