BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Saturday, 30 April, 2005, 09:45 GMT 14:45 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
میں باز نہیں آؤں گا: شین وارن
 
شین وارن
آسٹریلیا کے مایہ ناز سپنر شین وارن ایک شدید تنازعہ کے باوجود موسمِ سرما میں ہونے والی ایشز سیریز میں اپنے رویے میں نرمی لانے کا قطعاً ارادہ نہیں رکھتے۔

ہیمپشائر کاؤنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک چمپیئن شپ میچ کے دوران سسیکس کی ٹیم کے میٹ پرائر کی تضحیک کرنے کی کوشش کی تھی۔

شین وارن کا کہنا ہے کہ ’سخت کلامی، تند خوئی سب کچھ طویل عرصے سے کرکٹ کا حصہ ہے۔ لوگ کہتے ہیں کہ ایسا صرف ہم آسٹریلوی کرتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے ہم وہ واحد ٹیم ہیں جو دوسری ٹیموں کی شکایت نہیں کرتی جبکہ دیگر ٹیمیں بھی ہمارے ساتھ ایسا ہی سلوک کرتی ہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ ’اگر لوگ ناراض ہوتے ہیں تو بھلے ہی ہوں۔ میرے کھیل کا انداز ایسا ہی ہے اور میں چاہوں گا کہ ہیمپشائر کی ٹیم بھی ایسے ہی کھیلے۔ میں شرمسار ہوں نہ معافی کا طلب گار۔‘

سسیکس ٹیم کے کپتان کرِس ایڈمز کا کہنا ہے شین وارن نے اپنا وقار خود مجروح کر لیا ہے۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد