BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Friday, 25 February, 2005, 19:45 GMT 00:45 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
زمبابوے: باغی کپتان ٹیم میں واپس
 
ہیتھ سٹریک جس کو ٹیم سے نکالنے کے فیصلے سے بحران شروع
زمبابوے کے سابق کپتان ہیتھ سٹریک نے زمبابوے کے کرکٹ بورڈ کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے جس کے تحت وہ دوبارہ زمبابوے کی نمائندگی کر سکیں گے۔

ہیتھ سٹریک نے دس مہینے پہلے زمبابوے کرکٹ بورڈ کے ساتھ ایک تنازعے کے بعد کرکٹ کھیلنا چھوڑ دی تھی۔

ہیتھ سٹریک نے کہا کہ جب ان کو زمبابوے کی ٹیم میں چنا جائے گا تو ٹیم کے لیے کھیلنے کے تیار ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ کپتان تایندا تیبو کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔

اس سے پہلے ایک اور کھلاڑی بلنگوٹ نے بھی زمبابوے کی ٹیم کے لیے کھیلنے پر رضامندی کا اظہار کیا تھا۔

زمبابوے کرکٹ بورڈ کے حکام کو امید ہے کہ ہیتھ سٹریک زمبابوے کی ٹیم میں جو جنوبی افریقہ کے دورے پر ہے، شرکت کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

دس مہینے پہلے ہیتھ سٹریک اور ان کے ساتھی کھلاڑیوں کے زمبابوے کرکٹ بورڈ کے ساتھ جھگڑے کی وجہ زمبابوے کا ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کا درجہ خطرے میں پڑ گیا تھا۔

زمبابوے میں کرکٹ کا بحران کپتان ہیتھ سٹریک کی قیادت میں پندرہ کھلاڑیوں کی سلیکش کی پالیسی کے خلاف بغاوت کے بعد شروع ہوا۔

زمبابوے نے سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز میں نئے کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کیا۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد