BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Thursday, 20 May, 2004, 17:41 GMT 22:41 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
زمبابوے : ٹیسٹ کا درجہ خطرے میں
 
ہیتھ سٹریک جس کو ٹیم سے نکالنے کے فیصلے سے بحران شروع
کرکٹ کی گورننگ باڈی آئی سی سی نے زمبابوے کے ٹیسٹ کے درجے کے بارے میں فیصلہ کرنے کے لیے جمعہ کوایک ہنگامی ٹیلی کانفرنس بلا لی ہے جس میں یہ فیصلہ کیا جائے گا کہ کیا زمبابوے کے پاس ٹیسٹ کا درجہ رہنا چاہیے یا نہیں۔

آئی سی سی کے صدر احسان مانی اور چیف ایگزیکٹو میلکم سپیڈ ٹیسٹ کا درجہ رکھنے والے دس ملکوں کے ساتھ ایک ہنگامی ٹیلی کانفرنس کرنے والے ہیں۔

اگر دس میں سے سات ملکوں نے زمبابوے سے ٹیسٹ کا درجہ واپس لینے کی حمایت کر دی تو اس کا درجہ واپس لے لیا جائے گا۔

زمبابوے میں کرکٹ کا بحران کپتان ہیتھ سٹریک کی قیادت میں پندرہ کھلاڑیوں کی سلیکش کی پالیسی کے خلاف بغاوت کے بعد شروع ہوا۔

زمبابوے نے سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز میں نئے کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کیا جس سے ٹیم کی کارکردگی بری طرح متاثر ہوئی۔زمبابوے نے وکٹ کیپر ٹٹییا ٹائیبو کو نیا کپتان مقرر کیا ہے۔

اگر جمعہ کو آئی سی سی نے زمبابوے کو ٹیسٹ کے درجے سے محروم کر دیا تو پھر آسٹریلیا اور زمبابوے کے درمیان کھیلے جانے والے ٹیسٹ کا درجہ ختم ہو جائے گا۔

 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد