جاپان کے دورے پر گئے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سومو ریسلنگ کا مقابلہ دیکھنے پہنچ گئے

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے چار روزہ دورہ جاپان میں وہاں کی روایتی سومو ریسلنگ کا مقابلہ دیکھا اور اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ’نہایت ہی زبردست شام تھی۔‘

صدر ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ جاپان کے وزیر اعظم شنزو آبے اور ان کی اہلیہ کے ہمراہ تھے جب وہ ملک کے دارالحکومت ٹوکیو میں سمر گرینڈ سومو ٹورنامنٹ دیکھنے گئے۔

صدر ٹرمپ نے مقابلے کے فاتح کو انعام بھی دیا۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنوہاں جانے سے قبل صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ سومو کے کھیل سے ہمیشہ سے متحیر رہے ہیں

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنٹوکیو سٹیڈیم کی گیارہ ہزار سیٹوں میں سے ایک ہزار سیٹوں صدر ٹرمپ اور وزیر اعظم آبے اور ان کے ساتھی اور سیکورٹی ٹیموں کے لیے مختص کر دی گئی تھیں۔

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنسومو جاپان کا مقبول ترین کھیل ہے اور اس کی شروعات کئی سو سال قبل ہوئی تھیں۔ اس کھیل میں دو پہلوان آمنے سامنے ایک چھوٹے سے چبوترے پر کھڑے ہوتے ہیں اور ان کی کوشش ہوتی ہے کہ سامنے والے کو اس سے باہر گرا دیں۔

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشن25 سالہ آسونایاما اس مقابلے کے فاتح بنے

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنجیتنے والے پہلوان کو اس مقابلے کے لیے خصوصی طور پر تیار کی گئی ٹرافی انعام میں دی گئی

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنصدر ٹرمپ نے مقابلے میں شرکت کرنے والے پہلوانوں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ ٹرافی اگلے کئی سالوں تک استعمال ہوگی

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنصدر ٹرمپ کے لیے متعین سکیورٹی کی وجہ سے سومو مقابلہ دیکھنے آنے والے کئی شائقین کے لیے باعث مشکل بنا

.