آسٹریلیا: فطرت اور جنگلی حیات کی تصویروں کے سالانہ مقابلے کی فاتح تصاویر

آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، انٹارکٹیکا اور بحر الکاہل کےچند جزیروں سے فطرت اور جنگلی حیات کی حیرت انگیز تصاویر ہر سال آسٹریلین جغرافیائی نیچر فوٹوگرافر آف دی ایئر مقابلے میں تسلیم کی جاتی ہیں۔

دیکھیے اس سال کی چند انعام یافتہ تصاویر:

،تصویر کا ذریعہMAT BEETSON

،تصویر کا کیپشنجنوبی آسٹریلیا کے ایک ساحل پر شارک مچھلیوں میں گھری وہیل کی اس تصویر کو پہلے انعام سے نوازا گیا۔ مقابلے کے ججوں کا کہنا تھا کہ یہ تصویر 'موت میں ناقابلِ یقین خوبصورتی' کو ظاہر کرتی ہے

،تصویر کا ذریعہFLLOYD MALLON

،تصویر کا کیپشنجونیئر انعام 17 سالہ فلائیڈ میلن نے نیو ساؤتھ ویلز میں آسمانی بجلی کے طوفان والی اس تصویر کے لیے جیتا

،تصویر کا ذریعہPETE MCGEE

،تصویر کا کیپشنسڈنی میں لی گئی اس تصویر میں ایک کلغی دار سینگوں والی شارک مچھلی، پورٹ جیکسن شارک مچھلی کے انڈے والا خول کھا رہی ہے

،تصویر کا ذریعہROSS GUDGEON

،تصویر کا کیپشنکیکڑوں کی یہ تصویر انڈونیشیا میں لی گئی جس میں کیکڑوں کا خود کو شکاریوں سے بچاؤ کا طریقہ دکھایا گیا ہے

،تصویر کا ذریعہCHARLES DAVIS

،تصویر کا کیپشننیو ساؤتھ ویلز کے نیشنل پارک میں سرمئی رنگ کے اچھلتے کودتے کینگروز

،تصویر کا ذریعہNEIL PRITCHARD

،تصویر کا کیپشنسیلابی موسم کے دوران کوئینز لینڈ کے بیرن فالز سے پانی گزر رہا ہے

،تصویر کا ذریعہETIENNE LITTLEFAIR

،تصویر کا کیپشنایک سمندری جانور فوٹو گرافر ایٹین لٹل فئر کے کیمرے کے قریب پہنچ گیا

،تصویر کا ذریعہCHARLES DAVIS

،تصویر کا کیپشننیو ساؤتھ ویلز کے نیشنل پارک میں ایک ریچھ اور اس کا بچہ قریبی سوراخ تک جانے کے لیے برف پر چل رہے ہیں

،تصویر کا ذریعہSCOTT PORTELLI

،تصویر کا کیپشنٹونگا کے نزدیک ایک نر ہمپ بیک وہیل اپنی مادہ کی تلاش میں ڈولفنز کے گروہ کے قریب سے گزر رہی ہے

،تصویر کا ذریعہMELISSA WILLIAMS-BROWN

،تصویر کا کیپشنآسٹریلیا میں میننڈی لیکس کی ایک سوکھی کھاڑی۔ یہ علاقہ خشک سالی کا شکار ہے اور یہاں جانوروں کی اموات نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے

تمام تصاویر کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔