اپالو 11 کی 50ویں سالگرہ پر جزوی چاند گرہن

،تصویر کا ذریعہPA Media

،تصویر کا کیپشنڈورسٹ، میڈفورڈ میں ایون ساحل سے جزوی چاند گرہن کا منظر دیکھا جا سکتا ہے

چاند پر انسانی قدم رکھے جانے کے امریکی خلائی مشن کی 50ویں سالگرہ کے موقع پر پاکستان اور جنوبی ایشیا کے دیگر ممالک سمیت دنیا کے مختلف علاقوں میں ستاروں کا مشاہدہ کرنے والے افراد کے علاوہ عوام کی بڑی تعداد نے منگل کی شب جزوی چاند گرہن کا منظر دیکھا۔

16 جولائی 1969 میں خلاباز نیل آرمسٹرانگ، بز آلڈرِن اور مائیکل کولنز کو سیٹرن فائیو راکٹ کے اوپر اپالو خلائی جہاز میں بٹھا کر صرف 11 منٹ کے اندر مدار میں پہنچا دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

چار دن بعد نیل آرمسٹرانگ اور بز آلڈرن چاند کی سطح پر قدم رکھنے والے پہلے انسان بنے۔

برطانوی وقت کے مطابق رات 10:30 پر زمین کے گرد گردش کرنے والے قدرتی سٹیلائٹ کی گرہن جتنی سطح سرخ یا گہرے سلیٹی رنگ کی نظر آئی۔

چاند گرہن اس وقت ہوتا ہے جب زمین سورج اور چاند کے درمیان آ جاتی ہے۔ ایسے میں سورج زمین کے پیچھے ہوتا ہے اور چاند زمین کے سائے میں چلتا ہے۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنلندن کے آسمان پر چاند سرخ نظر آ رہا ہے

،تصویر کا ذریعہPA Media

،تصویر کا کیپشنصاف آسمان کے باعث برطانیہ کے زیادہ تر حصوں میں یہ چاند گرہن باآسانی دیکھا جا سکتا تھا

جزوی چاند گرہن کے دوران، پورا چاند نہیں، لیکن چاند کا کچھ حصہ۔ زمین کے پیچھے سب سے گہرے سائے والے علاقے سے گزرتا ہے جسے ’اُمبرا‘ کہتے ہیں۔

بی بی سی کے مطابق چاند گرہن کے دوران زیادہ تر صاف آسمان کی توقع کی جا رہی تھی، مطلب کہ برطانیہ کے زیادہ تر حصوں میں یہ چاند گرہن باآسانی دیکھا جا سکتا تھا۔

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنجکارتہ میں لیے گئے ان تصاویر کے مجموعہ میں (اوپر بائیں سے دائیں طرف) چاند گرہن کے دوران، چاند کے مختلف مراحل دیکھے جا سکتے ہیں

یہ منظر یورپ کے علاوہ افریقہ، جنوبی ایشیا، امریکہ کے مشرقی حصوں اور مغربی آسٹریلیا میں بھی دیکھا گیا۔

جزوی چاند گرہن صرف پورے چاند کی رات کو ہی دیکھا جا سکتا ہے۔

توقع کی جا رہی ہے کہ اگلے چاند گرہن کا نظارہ 19 نومبر 2021 سے پہلے ممکن نہیں ہو گا۔

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنجزوی چاند گرہن کا یہ منظر برازیلہ، برازیل میں بھی دیکھا گیا

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنجرمنی میں لی گئی اس تصویر میں بھی سرخ چاند نظر آرہا ہے

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشننیپال کے ایک مندر میں ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والے افراد جزوی چاند گرہن کے موقع پر عبادت کر رہے ہیں

حالیہ مکمل چاند گرہن جسے ’سپر بلڈ وولف‘ بھی کہا جاتا ہے اس سال جنوری میں برطانیہ میں نظر آیا تھا۔

برطانیہ میں ستاروں کا مشاہدہ کرنے والوں کو یہ منظر سنہ 2029 تک نہیں ملے گا۔

۔