’سپر بلڈ وولف‘ چاند گرہن

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنسپر بلڈ وولف مون کے آغاز کا منظر سان تیاگو، کیلیفورنیا سے

ستاروں کا مشاہدہ کرنے والوں نے آسمان پر اس غیر معمولی چاند گرہن کو دیکھا ہے جو اتوار کی رات شروع ہوا۔

اس نظارے کے دوران سپر بلڈ وولف مون سرخ رنگ کا زیادہ روشن اور زمین کے قریب دکھائی دیا۔

یہ منظر پہلے شمالی اور جنوبی امریکہ اور ساتھ ہی ساتھ مغربی یورپ کے علاقوں میں دیکھا گیا۔ برطانیہ کے کچھ حصوں میں بادلوں کی وجہ سے واضح طور پر نہیں دیکھا جا سکا۔

اگلا مکمل چاند گرہن دو سال بعد 26 مئی 2021 کو متوقع ہے۔

نیویارک کی سیراکس یونیورسٹی میں استاد والٹر فریمین کہتے ہیں کہ زمین سے تھوڑی سی روشنی منعکس ہو کر چاند تک پہنچتی ہے۔

’یہ تھوڑی سی سرخ روشنی اب بھی چاند کو روشن رکھے ہوئی ہے اور اسے دیکھنے کے لیے ہمارے لیے کافی ہے۔‘

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنمکمل سپر بلڈ وولف مون کا منظر میڈرڈ میں دیکھا گیا

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنچاند گرہن کو دیکھنے کا بہترین وقت گرینج کے معیاری وقت کے مطابق پانچ بجکر بارہ منٹ پر تھا

گرہن اس وقت ہوتا ہے جب زمین سورج اور چاند کے درمیان ہوتی ہے۔

اس صورتحال میں سورج زمین کے پیچھے ہوتا ہے اور چاند زمین کے سائے میں چلتا ہے۔

گرینج کے معیاری وقت کے مطابق یہ پیر دو بجکر 35 منٹ پر شروع ہوا اور سات بجکر انچاس منٹ پر ختم ہوا۔ لیکن یہ زیادہ واضح پانچ بجکر 12 منٹ پر ہوا۔

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنپاناما شہر جہاں سے سپر بلڈ مون کے تمام مراحل کو دیکھا گیا

یہ ایک ایسا ایونٹ ہے جس میں چاند زمین کے قریب ترین ہوتا ہے اور آسمان پر قدرے نزدیک دکھائی دیتا ہے۔

وولف یعنی بھیڑیا۔ پورے چاند گرہن میں ’وولف‘ لفظ کا اضافہ جنوری میں ہوا۔

،تصویر کا کیپشنآسمان پر جاری اس ایونٹ کو برگٹن میں بھی دیکھا گیا لیکن پھر یہ بادلوں میں ڈھک گیا

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنبرسلز میں چاند گرہن کی لی جانے والی ایک تصویر

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنچاند گرہن کا جرمنی کے علاقے نورمبرگ سے سینٹ الزبتھ چرچ کی سے ایک جھلک

یہاں ان چند تصاویر کو شامل کیا جا رہا ہے جو بی بی سی کو آپ ہی جیسے کچھ قائین کی جانب سے بھجوائی گئی ہیں۔

،تصویر کا ذریعہTom Starr

،تصویر کا کیپشنکافی کے ایک کپ اور کیمرا جس کا عدسہ 500 ایم ایم کا تھا کو لے کر ٹام سٹار نے یہ تصویر انگلینڈ کے علاقے سپیلڈ ہرسٹ میں کھینچی

،تصویر کا ذریعہAndrew Whittaker

،تصویر کا کیپشنساؤتھ یارکشائر کے کونسبروگ کاسل سے سپر مون کا منظر

،تصویر کا ذریعہJoe Sheridan

،تصویر کا کیپشنجوئی شیریڈن جنھوں نے تین سال قبل فوٹوگرافی کے شعبے میں اپنی ڈگری مکمل کی جب ان کی عمر 60 برس تھی۔ وہ اس تصویر کو واشنگٹن کے کیمرہ کلب مقابلے میں شامل کرنا چاہتے ہیں

،تصویر کا ذریعہPeter Alden

،تصویر کا کیپشنپیٹر ایلڈن نے انگلینڈ کے علاقے سیفورڈ میں اپنے گھر کے باہر موجود درخت میں سے لی تھی

۔