تیزی سے پگھلتے گلیشیئر پر دنیا کا سب سے بڑا پوسٹ کارڈ

،تصویر کا ذریعہAFP/Getty Images

،تصویر کا کیپشنمنتظمین نے ماحویاتی تبدیلی کو اجاگر کرنے کے لیے اس چیلنج کا اہتممام کیا

سوئزلینڈ کے گلپائن خطے میں واقع برفانی پہاڑی علاقے سیاحوں کو اپنی جانب متوجہ کرتے ہیں اور اسی جگہ کو دنیا کے سب سے بڑے پوسٹ کارڈ بنانے کے لیے چنا گیا۔

تیزی سے پگلتے ہوئے الیٹش گلیشییر پر بنائے اس کارڈ 125000 ڈرائنگس اور پیغامات درج ہیں جو سب ماحولیاتی تبدیلیوں کےبارے میں ہیں۔

اس پوسٹ کارڈ کا حجم 2500 مربع کلومیٹر ہے اور اسے دنیا بھر کے بچوں نے بنایا۔

ایک نے لکھا ’ہم مستقبل ہیں ہمیں ایک موقع دیں‘۔

اسی بارے میں

فضا سے دیکھنے پر پوری تصویر پر یہ پیغام نظر آتا ہے ’عالمی درجۂ حرارت کو روکیں #1.5 ڈگری سینٹی گریڈ ‘۔ یہ سائنسدانوں کی جانب سے عالمی درجۂ حرارت کی مقرر کردہ حد ہے۔

یہ پوسٹ کارڈ بنانے کا انتظام ویوو فائنڈیشن نے کیا تھا۔

ادارے کے مطابق اس سرگرمی نے ایک نیا عالمی ریکارڈ بنایا ہے جس میں سب سے زیادہ پوسٹ کارڈز کو ایک ساتھ ایک تصویر میں جوڑا گیا۔ اس سے پہلے یہ ریکارڈ 16000 کارڈ کا تھا۔

،تصویر کا ذریعہAFP/Getty Images

،تصویر کا کیپشناس پوسٹ کارڈ میں ہزاروں چھوٹے کارڈ شامل ہیں

،تصویر کا ذریعہAFP/Getty Images

،تصویر کا کیپشنفضا سے پوسٹ کارڈ کی ایکل جھلک

اس پوسٹ کارڈ کے لیے مخصوص گلیشیر کا انتخاب اس کی خطرے کی حد تک تیزی سے پگھلنے کے باعث کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے

زیوریخ یونیوبرسٹی میں برفانی تودوں کے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ یورپ میں سب سے بڑا برفانی تودہ جو 23 کلومیٹر طویل ہے سنہ 2100 تک مکمل ختم ہو سکتا ہے۔

،تصویر کا ذریعہAFP/Getty Images

،تصویر کا کیپشنیہ گلیشیئر خلا سے بھی دکھائی دیتا ہے تاہم یہ سالانہ 12 میٹر تک سکڑ رہا ہے

تمام تصاویر کے حقوق محفوظ ہیں