سان ڈیاگو کی نیلا رنگ بکھیرتی لہریں

کیلیفورنیا میں سان ڈیاگو کے ساحل پر نیلی لہروں نے لوگوں کو بڑی تعداد میں ساحل پر آنے پر مجبور کر دیا۔

لہروں پر نیلی روشنی لہروں پر موجود ایلجی کے باعث بنتی ہے۔ دن کے وقت ایلجی کی وجہ سے سمندر لال اور رات کو لہریں نیلی روشنی بکھیرتی ہیں۔

ایسا ہونا عیر معمولی نہیں ہے اور دنیا بھر میں ایسا ہوتا ہے لیکن سان ڈیاگو میں ایسا آخری بار 2013 میں ہوا تھا۔

،تصویر کا ذریعہErik Jepsen

،تصویر کا کیپشنلال رنگ کی لہریں سان ڈیاگو کے ساحل پر رات کے وقت خوبصورت دکھائی دیتی ہیں

،تصویر کا ذریعہJack Fusco Photography

،تصویر کا کیپشنفوٹوگرافر جیک فسکو کا کہنا ہے کہ یہ دیکھنا ناقابل یقین ہے لیکن ہو سکتا ہے کہ آپہ کو یہ دکھائی نہ دے۔

،تصویر کا ذریعہBryndan Bedel

،تصویر کا کیپشندور سے روشنی پڑنے سے لہروں پر تیرتی یہ ایلجی بہت خوبصورت لگتی ہے۔

،تصویر کا ذریعہAntonella Wilby

،تصویر کا کیپشنیہ تصویر انتونیلا ولبی نے کھینچی۔ ولبی سان ڈیاگو میں پی ایچ ڈی کر رہی ہیں اور وہ تواتر سے سمندر کی تصاویر کھینچتی ہیں۔

،تصویر کا ذریعہJack Fusco Photography

،تصویر کا کیپشنجیک فسکو نے ساحل کی یہ تصویر کھینچی جس میں خوبصورت رنگ صاف دکھائی دے رہے ہیں۔ ’آپ جب غور سے دیکھتے ہیں تو آپ کو نیلے رنگ کے مختلف شیڈز نظر آنے لگتے ہیں۔‘

،تصویر کا ذریعہAntonella Wilby

،تصویر کا کیپشنانتونیلا بلبی نے یہ دلکش تصویر کھینچی

،تصویر کا ذریعہJack Fusco Photography

،تصویر کا کیپشنسان ڈیاگو کے ساحل پر ایلجی کی وجہ سے روشنی ہی روشنی۔

یو جی سی اور سوشل نیوز