باغات کی تصاویر کے بین الاقوامی مقابلے کی انعام یافتہ تصاویر برائے سال 2018 9 فروری 2018
برازیل کے وسیع ماحولیاتی خطے سیریڈو میں کی تصویر کو باغات کی تصاویر کے بین الاقوامی مقابلہ برائے سال 2018 میں اول انعام دیا گیا۔
یہ انعام برازیلیا کے مارسی او کیبرال نےحاصل کیا۔
،تصویر کا ذریعہ Marcio Cabral
آئی جی او ٹی وائی کے مینیجنگ ڈائریکٹر ٹائرون میک گلنچی کا کہنا تھا: ’مارسی او نے سریڈو میں شاندار منظر عکس بند کیا۔ جس میں پیپالینتھس چکوی ٹینسس کے پھولوں کوں سورج کی پہلی کرن کے ساتھ کھلتا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔‘
دنیا بھر کے باغات اور قدرتی مناظر کو اس مقابلے میں شامل کیا جاتا ہے جس میں قدرت کا ہر موسم جھلکتا ہو۔ ان میں چین میں چاولوں کے سنہرے کھیتوں سے لے کر آسٹریا کے پھولوں کی خوشبو سے لطف اندوز ہوتے چوہے کی تصاویر بھی شامل ہیں۔
دیکھیے کچھ انعام یافتہ تصاویر:
،تصویر کا ذریعہ Mark Bauer
،تصویر کا کیپشن مارک بیوُر نے جامنی پھولوں کی یہ تصویر جنوبی انگلستان ڈورسیٹ میں نیشنل ہیلتھ اینڈ نیچر ریزرو میں بنائی ،تصویر کا ذریعہ Annie Green-Armytage
،تصویر کا کیپشن اینی گرین ایرمیٹیج میں یہ ہابٹ دروازہ دریافت کیا اسے ’دی مون گیٹ یا چاند دروازہ قرار دیا۔ یہ تصویر جرمنی کے علاقے بواریا میں بنائی گئی ،تصویر کا ذریعہ Shaofeng Zhang
،تصویر کا کیپشن چین کے صوبے سنکیانگ میں پہاڑی علاقے میں موجود چاولوں کے یہ سنہرے کھیت شاؤفینگ ژانگ کے کیمرے نے عکس بند کیے ،تصویر کا کیپشن یی فان نے چین کے علاقے یونان میں خطرے کا شکار اس جڑی کی تصویر بنائی جس کے طبی فوائد بھی ہیں ،تصویر کا ذریعہ Steve Lowry
،تصویر کا کیپشن شمالی آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والے فوٹو گرافر سٹیو لوری نے لکڑی کی ایک تعمیر کی تصویر بنانے کے لیے پولارائزڈ روشنی کا استعمال کیا ،تصویر کا ذریعہ Mauro Tronto
،تصویر کا کیپشن انٹلی کے علاقے پائڈمونٹ میں بنائی گئی ماؤرو ٹرونٹو کی اس تصویر کی بہت زیادہ پذیرائی کی گئی ،تصویر کا ذریعہ Henrik Spranz
،تصویر کا کیپشن ویانا میں ایک جنگلی چوہا پھول کی خوشبو سے لطف اندوز ہو رہا ہے، یہ تصویر ہینرک سپرنز نے بنائی ،تصویر کا ذریعہ Marianne Majerus
،تصویر کا کیپشن لگسمبرگ میں نیو کاسل آف اینسمبرگ کے برف میں منجمد اس منظر کو میریانے میجرس نے تصویر میں قید کیا ،تصویر کا ذریعہ Cathryn Baldock
،تصویر کا کیپشن کیتھرن بیلڈک نے تجریدی تصاویر کے زمرے میں کنول کے پتوں کو ایک دوسرے پر رکھ کر ان کی خوبصورتی اور پیچیدگی کو عکس بند کیا ،تصویر کا ذریعہ John Glover
،تصویر کا کیپشن جان گلوور نے مشرقی سسکس میں طلوعِ آفتاب کا یہ منظر کیمرے کی آنکھ میں مقید کر لیا ،تصویر کا ذریعہ Alan Price
،تصویر کا کیپشن ویلز میں ایلن پرائس نے ایک پرندے کو گھونسلہ بناتے ہوئے دیکھا اور اسے محفوظ کر لیا ،تصویر کا ذریعہ Nigel McCall
،تصویر کا کیپشن ویلز میں اگست کے مہینے میں پھلوں اور پھولوں کی یہ تصویر ایبر گلاسنی گارڈن میں نائجل میکال نے بنائی ،تصویر کا ذریعہ Minghui Yuan
،تصویر کا کیپشن منگھوئی یوان کو چین کے شہر وُوہان میں یہ رنگیلی اور خوش نما بالوں والی سنڈی ملی جسے انھوں نے فوراً ہی عکس بند کر لیا ،تصویر کا ذریعہ Anne Maenurm
،تصویر کا کیپشن سلوینیا میں مئی کے مہینے کے دوران کھلے ان پھولوں کو این میئنرم نے عکس بند کیا ،تصویر کا کیپشن اپنے بچوں کو محفوظ بنانے کے لیے پھول کے گرد جال بنانے والے اس مکڑے کی تصویر نیدرلینڈز میں ہینس وان ہورسن نے بنائی ،تصویر کا ذریعہ Andrea Pozzi
،تصویر کا کیپشن اینڈریا پوزی نے بریدنگ سپیس کے زمرے میں کینیڈا کے ٹامبسٹون ٹیریٹوریئل پارک میں بنائی گئی اس تصویر پر پہلا انعام حاصل کیا ،تصویر کا ذریعہ Alison Staite
،تصویر کا کیپشن لندن کے رائل بوٹینک گارڈن میں پلسٹیلا پھولوں کی یہ تصویر ایلیسن سٹیسٹی نے بنائی ،تصویر کا ذریعہ Volker Michael
،تصویر کا کیپشن جرمنی میں بہار کی عکاس اس تصویر کو بنانے پر وولکر بائکل کو خاصا سراہا گیا ،تصویر کا ذریعہ Frantisek Rerucha
،تصویر کا کیپشن فرانٹیسز ریروچا کو خشک پھولوں کی اس عکس بندی پر داد ملی ،تصویر کا ذریعہ William Dore
،تصویر کا کیپشن ویلیئم ڈورے نے سکاٹ لینڈ میں الگ کھڑے درختوں کے اس گروہ کی تصویر بنائی ،تصویر کا ذریعہ Masumi Shiohara
،تصویر کا کیپشن ماسومی شیوہارا کی بنائی آلو بخارے کی اس تصویر کو بھی سراہا گیا ،تصویر کا کیپشن کلے بولٹ نے تصاویر کے ایک سلسلے کی مدد سے شمالی امریکہ میں شہد کی مکھوں کو آلودگی کے باعث درپیش مسائل کو اجاگر کیا