آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
’لوکیشن سروس بند بھی ہو تو آپ کا اینڈروئڈ فون معلومات اکٹھی کرتا ہے‘
نیوز ویب سائٹ کوارٹز کے مطابق اگر صارفین لوکیشن سروسز کو بند بھی کر دیں تب بھی زیادہ تر اینڈروئڈ سمارٹ فونز لوکیشن کی معلومات اکٹھی کر کے گوگل کو بھجواتے ہیں۔
کوارٹز کا کہنا ہے کہ انڈروئڈ فونز صارف کے آس پاس کے سمارٹ فونز سے معلومات اکٹھی کرتے ہیں جس سے صارف کی لوکیشن معلوم ہو جاتی ہے اور یہ معلومات گوگل کو بھیجتے ہیں۔
صارفین کی پرائویسی کے لیے کام کرنے والوں کا کہنا ہے کہ یہ صارفین کے ساتھ دھوکہ ہے۔
گوگل نے کوارٹز کو بتایا کہ اینڈروئڈ فونز سے ملنے والی معلومات کبھی بھی محفوظ نہیں کی جاتیں اور اینڈروئڈ کو اپ ڈیٹ کیا جائے گا تاکہ مستقبل میں ایسا نہ ہو۔
کوارٹز کا کہنا ہے کہ سمارٹ فونز اس پاس کے فونز سے معلومات اکٹھی کر کے گوگل کو بھیج رہے ہیں۔ ان معلومات سے صارف کی لوکیشن کا پتہ چلایا جا سکتا ہے۔
کوارٹز کے مطابق اگر سیٹنگز میں لوکیشن سروسز بند بھی ہیں تو سمارٹ فونز یہ معلومات اکٹھی کرتے ہیں اور اگر فون میں سم کارڈ نہ بھی ہو تو تب بھی۔ فون کو یہ معلومات اکٹھی کرنے سے روکنے کے لیے کوئی آپشن موجود نہیں ہے۔
صارفین کی پرائیویسی کے لیے کام کرنے والی تنظیم پرائیویسی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ اس سے یہ واضح ہے کہ لوگوں کا اپنے سمارٹ فونز پر کوئی کنٹرول نہیں ہے۔
'جب ہم موبائل فون خریدتے ہیں تو ہم یہ توقع نہیں کرتے کہ یہ ہمیں دھوکہ دے گا۔'
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
اگرچہ گوگل نے کہا ہے کہ وہ اس طریقے سے معلومات اکٹھی کرنے کو روک دیں گے لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ایسی اور کون سی چیزیں ہیں جو سمارٹ فونز کے صارفین کے علم میں نہیں ہیں۔