BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Saturday, 11 March, 2006, 23:46 GMT 04:46 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
بش کامشیر چوری کےالزام میں گرفتار
 
 صدر بش مشیر کے ساتھ
کلوڈا ایلن نے کچھ عرصہ قبل مشیر کے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔
امریکی صدر جارج بش کے سابق سیاسی مشیر کلوڈا ایلن کو ایک سٹور سے پانچ ہزار ڈالر چوری کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

امریکی صدر نے اپنے سابق مشیر کی چوری کے الزام میں گرفتاری پر اپنے رد عمل میں کہا کہ انہیں یہ سن کر سخت صدمہ پہنچا ہے۔

کلوڈا ایلن صدر بش کے داخلی سیاسی امور مشیر تھے لیکن کچھ عرصہ قبل اچانک اپنے عہدے سے مستفعی ہو گئے تھے۔

کلوڈا ایلن پر الزام ہے کہ انہوں نے ٹارگٹ ڈیپارٹمنٹل سٹور سے پچیس دفعہ چیزیں چورایاں جن کی کل مالیت پانچ ہزار ڈالر بنتی ہے۔

کلوڈا ایلن پر الزام ہے کہ انہوں نے کچھ ایسی چیزیں سٹور کو واپس کر دیں جو انہوں نے وہاں خریدی ہی نہیں تھیں۔

ریاست میری لینڈ کی پولیس نے تحقیات کے بعد کلوڈا ایلن کو منٹگمری کونٹی سے گرفتار کر لیا ہے۔

ٹارگٹ سٹور کے ایک ملازم نے پولیس کو بتایا ہے کہ اس نے کلوڈا ایلن کو سٹور کے ایک خالی بیگ میں کچھ چیزیں ڈالتے ہو دیکھا اور بعد میں انہوں نے اس کاونٹر سے رجوع کیا جہاں سٹور سے خریدی ہوئی چیزیں واپس کی جاتی ہیں۔

کلوڈا ایلن نے کاونٹر کو ایک رسید دکھائی اور چیزیں واپس کر کے پانچ ہزار ڈالر لےکر وہاں سے چلے گئے۔

وائٹ ہاؤس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ کلوڈا ایلن نے اپنے ایک ساتھی کو بتایا ہے کہ ان پر چوری کا الزام غلط فہمی کا نتیجہ ہے اور وہ جلد اپنی بے گناہی ثابت کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

 
 
اسی بارے میں
صدر جارج بش کی نئی مشکلیں
28 October, 2005 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد