BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Friday, 16 September, 2005, 06:35 GMT 11:35 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
’ کیا میں باتھ روم جا سکتا ہوں؟‘
 
صدر بش کے اس نوٹ کی مخاطب کونڈالیزا رائس تھیں
ایک اہم ملاقات یا اجلاس کے دوران اگر کسی کو رفع حاجت کے لیے اٹھنا پڑے تو یہ عام سی بات ہے لیکن اگر آپ صدرِ امریکہ ہوں اور اجلاس اقوامِ متحدہ کا ہو جس میں 150 ممالک کے رہنما شریک ہوں تو یہ معاملہ اتنا آسان نہیں رہتا۔

اس وقت جب اقوامِ متحدہ کے اجلاس میں دہشت گردی اور ادارے کی اندرونی اصلاحات پر بحث جاری تھی، خبر رساں ادارے رائٹرز کے ایک فوٹوگرافر نے اپنے کیمرے میں صدر بش کو یہ نوٹ لکھتے ہوئے محفوظ کر لیا کہ ’ میرے خیال میں مجھے رفع حاجت کے لیے جانا ہے۔ کیا یہ ممکن ہے؟

کہا جا رہا ہے کہ اس نوٹ کی مخاطب امریکی وزیرِ خارجہ کونڈالیزا رائس تھیں۔

صدر بش کے اس جملے کی تصویر اشاعت کے بعد سے بہت سے ویب سائٹوں پر بھی زیرِ بحث ہے۔

صدر بش اقوامِ متحدہ کی ساٹھویں سالگرہ کے موقع پر ہونے والے اجلاس کے افتتاحی سیشن میں دنیا بھر کے حکمرانوں، صدور اور وزرائے اعظم کے ہمراہ شریک تھے۔

اس اجلاس میں انہوں نے اپنی تقریر میں اقوامِ متحدہ پر زور دیا کہ وہ بامقصد اصلاحات کرے تاکہ یہ ادارہ جدید چیلنجوں کا سامنا کر سکے۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد