BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Friday, 16 September, 2005, 04:13 GMT 09:13 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
نیو اورلینز دوبارہ بسے گا: بش
 
صدر بش
صدر بش نے ہرممکن مدد کا اعلان کیا ہے
امریکہ کے صدر جارج بش نے وعدہ کیا ہے کہ امریکی حکومت سمندری طوفان سے متاثرہ علاقوں کو ازسرِ نو تعمیر کرنے کے لیے جو کچھ بھی اسے کرنا پڑا کرے گی۔

نیو اورلینز میں اپنے ایک خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ تعمیر پر اربوں ڈالر خرچے کیے جائیں گے جو کہ ’بلا نظیر بحران کا بلا نظیر ردِ عمل ہے‘۔

نیو اورلینز کے میئر رے نیگن نے کہا ہے کہ شہر کی تین ڈسٹرکٹ اگلے ہفتے کھول دی جائیں گی جبکہ اس کے ایک ہفتے کے بعد تاریخی فرینچ کوارٹر کو بھی کھول دیا جائے گا۔

تاہم سمندری طوفان کترینا سے 792 ہلاکتوں کی تصدیق کر دی گئی ہے۔

صدر بش نے فرینچ کوارٹر سے یہ تقریر متاثرہ علاقے کے اپنے چوتھے دورے کے دوران کی۔

کترینا کی تباہی
سمندری طوفان سے گھروں کے گھر تباہ ہو گئے ہیں

انہوں نے کہا کہ ’نیو اورلینز کے بغیر امریکہ کا سوچا بھی نہیں جا سکتا اور یہ عظیم شہر ایک مرتبہ پھر ابھرے گا‘۔

انہوں نے کہا کہ سارے متاثرہ علاقے میں ہمیں جو کچھ بھی کرنا پڑا ہم کریں گے۔ ’ہم اس وقت تک یہاں رہیں گے جب تک شہری اپنی زندگیاں اور آبادیاں ازسرِ نو بسا نہیں لیتے‘۔

انہوں نے اس بات کو تسلیم کیا کہ ان کی حکومت نے کترینا سے ہونے والی تباہی کے بعد مستعدی کا مظاہرہ نہیں کیا تھا۔ تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے کابینہ کے ہر رکن سے کہا ہے کہ وہ ازسرِ نو جائزہ لینے کے عمل میں شرکت کرے۔

انہوں نے کہا کہ وہ عام سمندری طوفان نہیں تھا اور اس سے نمٹنے کے لیے عام سسٹم کافی نہیں تھا۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد