BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Saturday, 24 September, 2005, 13:20 GMT 18:20 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
افغانستان: جیل پر طالبان کا حملہ
 
’کچھ حملہ آور اردو اور عربی بول رہے تھے‘
افغانستان کے مشرقی شہر خوست کے نزدیک طالبان شدت پسندوں نے ایک جیل اور پولیس ہیڈکوارٹر پر حملہ کر دیا۔

افغان حکام کے مطابق اس حملے میں ایک قیدی مارا گیا۔ یہ حملہ ہفتے کو علی الصبح ہوا اور اس میں ایک پولیس والا زخمی بھی ہوا۔ حملے کے دوران خودکار ہتھیاروں اور راکٹ سے چلنے والے بم بھی استعمال کیے گئے۔

پولیس کےصوبائی سربراہ محمد ایوب نے بی بی سی کو بتایا کہ کچھ حملہ آور اردو اور عربی بول رہے تھے اور وہ جیل میں قائم اسلحہ ڈپو تباہ کرنے کے بعد پاکستان کی جانب فرار ہوگئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’ ہم باوجود تلاش کے انہیں ڈھونڈ نہیں سکے‘۔

صوبائی ڈپٹی انٹیلیجنس ڈائریکٹر نقیب اللہ عصماتی نے بتایا کہ مواصلات کا نظام خراب ہونے کی وجہ سے حملے کے دوران مدد طلب نہیں کی جا سکی۔

افغانستان شدت پسندوں کے حوالے سے پاکستان پر ناقص سرحدی حفاظت کا الزام لگاتا رہا ہے جس سے پاکستان انکار کرتا آیا ہے۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد