BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Sunday, 14 August, 2005, 11:51 GMT 16:51 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
کابینہ: قدامت پرستوں کا زور
 
احمدی نژاد
احمدی نژادایک قدامت پسند رہنما کی حیثیت سے جانے جاتے ہیں
ایران کے صدر محمود احمدی نژاد نے کابینہ کے وزیروں کی ایک فہرست پارلیمنٹ کے سامنے پیش کی ہے جس میں کئی قدامت پرست سیاسی رہنماؤں کے
نام شامل ہیں۔

صدر محمود احمدی نژاد نے وزیر خارجہ کے طور پر مانوچر موتاکی کا نام دیا ہے جو ان کے نظریات کے حامی بھی رہے ہیں۔

انہوں نے داخلی اور خفیہ اداروں کی وزارتوں کے لیے بھی جن سیاست دانوں کے نام دیے ہیں وہ افراد سخت گیر رہنماؤں کی حیثیت جانے جاتے ہیں۔

تیل کی اہم وزارت علی سعید لو کے حوالے کی گئی ہے جو احمدی نژاد کے بعد ان کے جانشین کی حیثیت سے تہران کے مئیر بھی رہ چکے ہیں لیکن تیل کی صنعت میں وہ معروف نہیں ہیں۔

بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ ان میں بہت سے نئے وزیر وہ بھی ہیں جنہیں ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ علی خامنائی کے نزدیک تصور کیاجاتا ہے۔

ان قدامت پرست وزیروں کے نامزدگی احمدی کی سابق صدر محمود خاتمی کی اصلاحاتی پالیسیوں میں تبدیلی کا واضح اشارہ کرتی دیکھائی دیتی ہے۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد