BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Saturday, 13 August, 2005, 19:28 GMT 00:28 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
ایران پر امریکہ کو جرمنی کا انتباہ
 
جارج بش
صدر بش کا کہنا ہے کہ کسی بھی صدر کے لیے طاقت کا استعمال آخری حربہ ہوتا ہے
جرمنی کے چانسلر گرہارڈ شروڈر نے امریکہ کو متنبہ کیا ہے کہ ایران کے خلاف فوج استعمال کرنے کا خیال دل سے نکال دے۔

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی نہیں چاہتا کہ ایران جوہری ہتھیار بنائے لیکن اس سے نمٹنے کا طریقہ یہ ہے کہ ایران کے جوہری پروگرام کے بارے میں مذاکرات میں امریکہ اور یورپی یونین سخت رویہ رکھیں۔

چانسلر شروڈر کا بیان امریکی صدر بش کے اس بیان کے ایک دن بعد آیا ہے جس میں صدر بش نے کہا تھا کہ ایران کی طرف سے جوہری سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کے جواب میں امریکہ ایران کے خلاف طاقت استعمال کر سکتا ہے۔

امریکی صدر جارج بش نے ایران کے خلاف طاقت کے استعمال کو خارج از امکان قرار نہیں دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ ایران کے جوہری مسئلے کے سفارتی حل کے لیے کام رہے تھے لیکن انہیں نہیں لگ رہا کہ اس مسئلے کا کوئی سفارتی حل ڈھونڈا جا سکتا ہے۔

ایک اسرائیلی ٹی وی کو انٹرویو کے دوران ایران کے خلاف ممکنہ طور پر طاقت کے استعمال پر ایک سوال کے جواب میں صدر بش کا کہنا تھا کہ ’تمام راستے کھلے ہیں‘۔

انہوں نے کہا کہ ’ کسی بھی صدر کے لیے طاقت کا استعمال آخری حربہ ہوتا ہے اور ہم نے اپنے ملک کی حفاظت کے لیے ماضی قریب میں طاقت کا استعمال کیا ہے‘۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد