BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Friday, 26 November, 2004, 12:38 GMT 17:38 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
’ایران اپنے وعدے پر قائم ہے‘
 
ایران اپنے ایٹمی پروگرام کو پر امن قرار دیتا آیا ہے
اقوامِ متحدہ کی جوہری کمیٹی کے ایرانی مصالحت کار حسین مساوین نے کہا ہے کہ ایران یورینیم کی افزودگی بند کرنے کے وعدے کی پاسداری کرے گا۔

حسین مساوین نے بی بی سی کو بتایا کہ یورینیم کی افزودگی بند کرنے کے باوجود ابھی تک ریسرچ کے لیے رکھے گئے بیس سنٹری فیوجز کے مستقبل کے بارے میں کوئی حتمی قرارداد سامنے نہیں آئی ہے تاہم انہوں نے کہا کہ یہ مسئلہ جلد حل ہونے کی توقع ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’ میں سو فیصد پر اعتماد تو نہیں لیکن بہت زیادہ پر امید ہوں‘۔

اقوامِ متحدہ کے جوہری ادارے کے سربراہ محمد البرادی نے بھی اس مسئلہ کے حل کے لیے امید کا اظہار کیا ہے۔

محمد البرادی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ البرادی کے خیال میں حالات صحیح رخ اختیار کر رہے ہیں۔

سنٹری فیوجز کے مسئلہ نے ایران اور یورپی اقوام کے مابین معاہدہ کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔

امریکہ ایران پر جوہری ہتھیاروں کی تیاری کا الزام لگاتا رہا ہے جس سے ایرانی حکومت انکار کرتی آئی ہے۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد