BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Tuesday, 26 October, 2004, 02:38 GMT 07:38 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
نیوکلئیر ریکٹر کے لیے آلات تیار
 
ایران کے جوہری ادارے کے ایک اعلی اہلکار نے کہا ہے کہ ایرانی سائنسدانوں نے ایک ایسی دھات بنانے کی صلاحیت حاصل کر لی ہے جس کو ایٹمی ایکٹر بنانے میں استعمال کیا جاتا ہے۔

ایران کے شہر اصفحان میں واقع ایرانی جوہری پروگرام کے ماہر منصور ہباشزادے نے کہا ہے کہ ایرانی سائنسدانوں نے زرکونیم بنانے کی صلاحیت حاصل کر لی ہے۔

اتوار کو ایران کے جوہری توانائی کے ادارے کے ایک اعلی اہلکار محمد غنادی نے کہا تھا کہ اصفہان میں واقع یورینیم کو افرزودہ کرنے والا پلانٹ اپنی صلاحیت کے پچھتر فیصد تک کام کر رہا ہے۔

ایرانی اہلکار نے مزید کہا ہے کہ وسطی ایران میں واقع یورینیم کی کان سے اگلے سال پیدوار شروع ہو جائے گی اور ایران یورینمیم کے مزید ذخیرے تلاش کرئے گا۔
بین الاقوامی کوششوں کے باوجود کہ ایران اپنا جوہری پروگرام ختم کر دے تہران نے ایک بار پھر اس بات پر زور دیا ہے کہ یورینیم کی افزودگی اس کا بنیادی حق ہے۔
ایرانی حکومت کے ایک ترجمان نے کہا کہ اس ماہ کے آغاز میں تین یورپی ممالک کی طرف سے متبادل جوہری ٹیکنالوجی اور تجارتی مراعات دینے کی پیشکش ناقابلِ قبول اور غیر متوازن ہے۔
تاہم ترجمان نے اس بات کا اشارہ دیا کہ یورپی ممالک سے مزید مذاکرات جاری رہیں گے۔
ایران اس بات پر اصرار کرتا ہے کہ اس کا پروگرام امن پسند مقاصد کے لیے ہے لیکن امریکہ الزام لگاتا ہے کہ ایران جوہری ہتھیار بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔
امریکہ چاہتا ہے کہ اقوامِ متحدہ کی جوہری ایجنسی آئی اے ای اے اس معاملے کو نومبر کے آخر میں ہونے والی سکیورٹی کونسل کی میٹنگ میں پیش کر دے۔

 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد