BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Monday, 25 October, 2004, 08:04 GMT 13:04 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
عراقیوں کی ملک سےباہر’غیرقانوی‘منتقلی
 
’سی آئی اے‘  کا لوگو
سی آئی اے کا اقدام جنیوا معاہدے کے خلاف ہے
امریکی اخبار ’دی واشنگٹن پوسٹ‘ کے مطابق امریکی خفیہ ادارے ’سی آئی اے‘ کے زیرِحراست عراقیوں کو پوچھ گچھ کے لیے ملک سے باہر لے جایا گیا ہے۔

سی آئی اے کی درخواست پر امریکی محکمۂ انصاف نے مبینہ طور پر ایک خفیہ دستاویز تیار کی ہے جس میں ان افراد کا ذکر ہے جنہیں گزشتہ تقریباً چھ ماہ کے دوران دوسری جگہ منتقل کرنے کی اجازت دی جا گئی ہے۔

ایک افسر نے کہ جن کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے، اخبار کو بتایا کہ بین الاقوامی ادارے ریڈ کراس کےحکام نے ان افراد سےملاقات نہیں کی ہے۔

ماہرین قانون کا کہنا ہے کہ یہ اقدام جنیوا معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔

اخبار نے لکھا ہے کہ معاہدے کے مطابق کسی ایک شخص یا گروہ کی ملک سے جبری منتقلی پر ممانعت ہے۔

امریکی محکمۂ انصاف کے دستاویز کے مطابق سی آئی اے کو مبینہ طور پر اجازت دی گئی ہے کہ وہ پوچھ گچھ کی غرض سے عراقیوں کو ’مختصر اور مخصوص‘ مدت کے لیے ملک سے باہر لے جائیں۔

ان افراد کی مبینہ منتقلی افغانستان میں جنگ کے دوران امریکی فوج کے ہاتھوں القاعدہ کے جنگجوؤں کے ملک سے نکالے جانےکی یاد تازہ کرتا ہے۔

دو امریکی سینیٹروں کا کہنا ہے کہ انہیں اس رپورٹ پر تشویش ہے۔

واشنگٹن پوسٹ کے مطابق سی آئی اے اور امریکی محکمۂ انصاف نے اس واقعہ پر تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد